اسرو کو گگن یان مشن کے تعلق سے بڑی کامیابی حاصل

اسرو کے عہدیدار نے بتایا کہ سسٹم صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے اندازے کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف حالات میں اس طرح کے کئی ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

چنئی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے گگن یان سروس ماڈیول پروپلشن سسٹم کے سسٹم ڈیمونسٹریشن ماڈل (ایس ڈی ایم) کا پہلا ہاٹ ٹیسٹ کامیابی سے انجام دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اسرو کے مطابق یہ ہاٹ ٹیسٹ 450 سیکنڈ کی مدت کے لیے ہفتہ کو اسرو پروپلشن کمپلیکس (آئی پی آر سی) مہندری گیری، تمل ناڈو میں کیا گیا۔

اسرو کے عہدیدار نے بتایا کہ سسٹم صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے اندازے کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف حالات میں اس طرح کے کئی ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس میں حالات بھی مختلف رکھے جائیں گے۔


اسرو نے بتایا کہ سروس ماڈیول (ایس ایم) گگن یان مدار ماڈیول کا حصہ ہے اور کریو ماڈیول کے نیچے واقع ہے اور دوبارہ داخل ہونے تک اس سے منسلک رہتا ہے۔ ایس ایم پروپلشن سسٹم ایک متحد دوپروپیلنٹ سسٹم پر مشتمل ہے۔ اس میں 440 این کے پانچ انجن ہیں اور 16 ری ایکشن کنٹرول سسٹم (آر سی ایس) ہیں، جو کہ سو این کے ہیں۔ واضح رہے کہ گگن یان مشن ہندوستان کے خلائی مشن کا نام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */