ہندوستان میں پانی کی قلت کا گھمبير مسئلہ: رپورٹ

ايک تھنک ٹينک نے انکشاف کيا ہے کہ ہندوستان کو پانی کی قلت کے سنگين مسئلے کا سامنا ہے، جس کے سبب لاکھوں افراد کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔

ہندوستان میں پانی کی قلت کا  گھمبير مسئلہ: رپورٹ
user

ڈی. ڈبلیو

ہندوستان ميں سن 2030 تک پانی کی مانگ اس کی ترسيل سے دو گنا سے زائد ہو جائے گی۔ يہ انکشاف ايک تھنک ٹينک نے گزشتہ روز کيا ہے جس کی سربراہی وزير اعظم نريندر مودی کر رہے ہيں۔ تھنک ٹينک کی رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ صورتحال ميں لاکھوں لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا تو ہو گا ہی اور ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی قومی پيداوار ميں بھی چھ فيصد تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق يہ پانی کے حوالے سے درپيش تاريخ کا بدترين طويل المدتی بحران ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنيادوں پر دو لاکھ افراد کی اموات پينے کے صاف پانی کی عدم دستيابی کی وجہ سے ہوتی ہيں۔ ’نيشنل انسٹيٹيوٹ فار ٹرانفارمنگ انڈيا‘ (NITI) نے مختلف ايجنسيوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتايا ہے کہ ملک بھر ميں قريب چھ سو ملين افراد کو اس وقت بھی پانی کی شديد يا انتہائی شديد قلت کا سامنا ہے۔

رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ زمين سے نکلنے والا پانی چاليس فيصد ملکی ضروريات پوری کرتا ہے۔ اس ذريعے سے حاصل ہونے والا پانی انتہائی تيز رفتاری کے ساتھ ختم ہو رہا ہے اور اس تناظر ميں پانی کے قابل بھروسہ اور ديرپا ذرائع تلاش کرنے پر زور ديا گيا ہے۔ ’’پانی کی قلت کے اپنے تاريخ کے بدترين بحران کا سامنا ہے، جس سے لاکھوں افراد کی زندگيوں اور ذريعہ معاش کو خطرہ لاحق ہے۔‘‘

خشک سالی عام ہوتی جا رہی ہے، جس سے کسانوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسی دوران مختلف رياستوں کے مابين تنازعات بھی پھوٹ رہے ہيں۔ اس وقت داخلی سطح پر سات ايسے تنازعات جاری ہيں، جو پانی کی تقسیم سے جڑے ہیں اور کسی جامع فريم ورک کی عدم دستيابی کی طرف اشارہ کرتے ہيں۔

ہندوستان کی مجموعی آبادی 1.3 بلين افراد پر مشتمل ہے۔ ان ميں سے تقريباً 163 ملين افراد اپنے گھروں کے پاس پينے کے صاف پانی کے بندوبست سے محروم ہيں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔