’گزشتہ دو دہائیوں میں سمندروں کے 56 فیصد پانی کا رنگ تبدیل‘، سائنسدانوں کا حیرت انگیز انکشاف

سائنسدانوں کا تجزیہ ہے کہ سمندر کے پانی کا سبز رنگ فائٹوپلانکٹن میں موجود ہرے رنگت والے کلوروفل سے آتا ہے، جو اوپری سمندر میں پائے جانے والے جراثیم ہیں۔

سمندر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سمندر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایک اسٹڈی میں سمندروں کے پانی سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔ اسٹڈی کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں سمندروں کا 56 فیصد سے زیادہ پانی نے اپنا رنگ بدل دیا ہے۔ سمندروں کا یہ حصہ زمین کی مجموعی توسیع سے بھی زیادہ بڑا ہے۔ پانی کے رنگ میں تبدیلی کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی بتائی جا رہی ہے جس کے ذمہ دار انسان ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سمندروں کے بدلتے رنگ کو انسانی آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ میساچوئٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، امریکہ اور دیگر اداروں کے محققین نے ’نیچر‘ جرنل میں شائع ایک خط میں سمندر کے پانی کا رنگ بدلنے سے متعلق جانکاری دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خط استوا کے قریب والے علاقوں میں سمندر کا رنگ وقت کے ساتھ لگاتار سبز ہوتا جا رہا ہے، جو سطحی سمندروں کے اندر ماحولیاتی نظام میں تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔


سائنسدانوں کا تجزیہ ہے کہ سمندر کے پانی کا سبز رنگ فائٹوپلانکٹن میں موجود ہرے رنگت والے کلوروفل سے آتا ہے، جو اوپری سمندر میں پائے جانے والے جراثیم ہیں۔ اس لیے سائنسداں ماحولیاتی تبدیلی پر ان کا رد عمل دیکھنے کے لیے فائٹوپلانکٹن کی نگرانی کرنے کے خواہش مند ہیں۔ حالانکہ محققین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کی گئی اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ کلوروفل تبدیلیوں پر نظر رکھنے میں 30 سال لگیں گے۔

برطانیہ کے نیشنل اوشنوگرافی سنٹر ساؤتھمپٹن کے رائٹر بی بی کیل اور ان کی ٹیم نے 2002 سے 2022 تک سبھی سات سمندروں پر نظر رکھی۔ انھوں نے شروع میں رنگوں کے فطری تنوع کا مطالعہ یہ دیکھ کر رک گیا کہ وہ کسی دیئے گئے سال میں علاقائی طور پر کیسے بدلتے ہیں۔ بعد میں دو دہائیوں میں ہوئی تبدیلی پر مطالعہ کیا گیا۔ رنگوں کے بدلتے حالات میں ماحولیاتی تبدیلی کے تعاون کو سمجھنے کے لیے انھوں نے دو منظرناموں کے تحت زمین کے سمندروں پر نظر رکھنے کے لیے ڈٹکی وکز کے 2019 ماڈل کا استعمال کیا۔ ماڈل کا استعمال ایک گرین ہاؤس گیسوں کے ساتھ اور دوسرا ان کے بغیر کیا گیا۔ گرین ہاؤس گیس ماڈل نے 20 سالوں سے کم وقت میں دنیا کے تقریباً 50 فیصد سطحی سمندروں کے رنگ میں تبدیلی کی پیشین گوئی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔