چندریان-3، LIVE: پرگیان رووَر نے لینڈر وِکرم سے باہر نکل کر چاند کی سطح پر چہل قدمی شروع کر دی!

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

23 Aug 2023, 11:42 PM

لینڈر وِکرم سے باہر نکل کر چاند کی سطح پر پہنچا پرگیان رووَر، چہل قدمی شروع

لینڈر وِکرم کے چاند کی سطح پر لینڈنگ کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد رووَر پرگیان لینڈر سے باہر نکلا اور چاند پر قدم رکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈر وکرم کی سافٹ لینڈنگ کامیاب ہونے کے بعد ریمپ کے ذریعہ چھ پہیوں والا پرگیان رووَر باہر آیا اور اِسرو سے کمانڈ ملتے ہی چاند کی سطح پر چلنے لگا۔ اب یہ چاند کی سطح کے 500 میٹر تک کے علاقے میں چہل قدمی کر پانی اور وہاں کے ماحولیات کے بارے میں اِسرو کو جانکاری جانکاری دے گا۔ اس دوران اس کے پہیے چاند کی مٹی پر ہندوستان کے قومی نشان اشوک استمبھ (ستون) اور اِسرو کے لوگوں کی چھاپ چھوڑیں گے۔

23 Aug 2023, 10:25 PM

چاند پر اترے لینڈر اور بنگلورو واقع موکس-اسٹریک کے درمیان کمیونکیشن لنک قائم

چاند پر کامیابی کے ساتھ اترے وکرم لینڈر کی سرگرمیاں اب چاند کی سطح پر بھی شروع ہو گئی ہیں۔ اِسرو کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق سی ایچ-3 لینڈر اور موکس- اسٹریک (MOX-ISTRAC)، بنگلورو کے درمیان کمیونکیشن لنک قائم ہو گیا ہے۔ یعنی اب اہم جانکاریاں بہ آسانی ملتی رہیں گی۔ اِسرو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کچھ تصویریں بھی چاند کی جاری کی ہیں جو کہ چاند پر لینڈنگ سے قبل لینڈر ہوریزونٹل ویلوسٹی کیمرہ سے لی گئی ہیں۔

23 Aug 2023, 7:39 PM

چاند کی سطح پر کامیاب سافٹ لینڈنگ کے لیے ناسا ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے اِسرو کو دی مبارکباد

چندریان-3 کی کامیابی کے بعد پوری دنیا سے اِسرو کو مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے بھی ٹوئٹ کر اِسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "چندریان-3 کے چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کے لیے اِسرو کو مبارکباد اور ہندوستان کو چاند پر خلائی طیارہ کی کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بننے پر مبارکباد۔ ہمیں اس مشن میں آپ کا شراکت دار بن کر خوشی ہو رہی ہے۔"


23 Aug 2023, 6:50 PM

'یہ پنڈت نہرو کی دور اندیشی کا نتیجہ'، چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ پر کانگریس کا اظہارِ خوشی

چندریان-3 کا وکرم لینڈر آج تقریباً 6 بجے شام کامیابی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر اتر گیا۔ ہندوستان کی اس کامیابی پر کانگریس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ "چاند کی سطح پر چندریان-3 کے کامیابی کے ساتھ اترنے پر اِسرو سمیت سبھی ملکی باشندوں کو مبارکباد۔ مستقبل میں خلائی تحقیق کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہی پنڈت نہرو نے اِسرو کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ ان کی دور اندیشی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہندوستان آج پوری دنیا میں خلائی تحقیق کے شعبہ میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ جئے ہند۔"

23 Aug 2023, 6:12 PM

چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا ہندوستان

اِسرو کے سائنسدانوں کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب چندریان-3 کا وکرم لینڈر آسانی کے ساتھ چاند کی سطح پر لینڈ کر گیا۔ یہ لینڈنگ چاند کے جنوبی قطب پر ہوئی ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے۔ یعنی چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا ہندوستان پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔


23 Aug 2023, 6:08 PM

ہندوستان نے رقم کی تاریخ، چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ اترا وکرم لینڈر

ہندوستان کے چندریان-3 نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کی سطح پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کر لی ہے۔ اس لمحہ کے گواہ وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ سے بنے اور اس کامیابی پر انھوں نے بے پناہ خوشیوں کا اظہار کیا۔ جیسے ہی وکرم لینڈر چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ اترا، پی ایم مودی نے ترنگا پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

23 Aug 2023, 5:57 PM

وکرم لینڈر چاند کی سطح سے محض 5 کلومیٹر دور

وکرم لینڈر اب چاند کی سطح سے محض 5 کلومیٹر دور ہے اور اس کی رفتار بھی تیزی کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔ افقی اور عمودی دونوں ہی سمت میں وکرم لینڈر کی رفتار کم ہو رہی ہے اور قوی امید ہے کہ چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے یہ رفتار صفر تک پہنچ جائے گی۔


23 Aug 2023, 5:52 PM

لینڈر چاند کی سطح سے محض 25 کلومیٹر دور

چندریان-3 چاند پر ہندوستانی پرچم لہرانے کے لیے بے تاب نظر آ رہا ہے۔ لینڈر اب چاند کی سطح سے محض 25 کلومیٹر دور ہے اور رَف بریکنگ فیز میں اِسرو کے سائنسدانوں کو کامیابی مل گئی ہے۔ رَف بریکنگ فیز کا تقریباً نصف حصہ پار کر چکا ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک سب کچھ امید کے مطابق چل رہا ہے۔

23 Aug 2023, 5:48 PM

چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کو اتارے جانے کا عمل شروع

وکرم لینڈر کو چاند کی سطح پر اتارنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ سافٹ لینڈنگ کے لیے حالات موافق نظر آ رہے ہیں اور جیسے ہی وکرم لینڈر چاند کی سطح پر بہتر انداز میں بڑھا تو سائنسدانوں نے تالیاں بجانی شروع کر دیں۔ اِسرو چندریان-3 کی لینڈنگ کا براہ راست نشریہ کر رہا ہے جس میں سائنسدانوں کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا کہ وکرم لینڈر امید کے مطابق چاند کی سطح کی طرف بڑھ رہا ہے اور پرفارمنس بہت اچھا معلوم پڑ رہا ہے۔


23 Aug 2023, 5:33 PM

چندریان-3 کچھ ہی لمحات میں چاند کی سطح پر کرے گا لینڈ، یہاں دیکھیں براہ راست نشریہ

چندریان-3 چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ کچھ ہی لمحات میں لینڈنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے اور اِسرو کی طرف سے براہ راست نشریہ شروع ہو گیا ہے جسے آپ نیچے پیش ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

23 Aug 2023, 4:35 PM

چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ کا عمل کچھ دیر میں ہوگا شروع

چاند پر 14 دن کی رات کے بعد طلوع آفتاب شروع ہو گیا ہے۔ چندریان 3 چاند کو کچھ دیر بعد جنوبی قطب پر اترنا ہے۔ چندریان 3 آج شام 6 بجکر 40 منٹ پر چاند کی سطح پر اترے گا۔ چاند کی سطح پر نرم لینڈنگ کے لیے یہ عمل آج شام 5:45 بجے شروع ہوگا۔


23 Aug 2023, 1:16 PM

آٹومیٹک لینڈنگ سیکوینس شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل، اسرو کا بیان

اسرو نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ’’آٹومیٹک لینڈنگ سیکوینس (اے ایل ایس) شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کی 5.44 پر طے شدہ مقام پر آمد کا انتظار ہے۔ اے ایل ایس کمانڈ موصول ہونے پر ایل ایم طاقتور نزول کے لیے تھروٹلیبل انجنوں کو چالو کرے گا۔ مشن آپریشنز ٹیم کمانڈس کی ترتیب وار عملدرآمد کی تصدیق کرتی رہے گی۔ ایم او ایکس پر آپریشنز کا براہ راست ٹیلی کاسٹ 5.20 بجے شروع ہوگا۔‘‘

23 Aug 2023, 1:00 PM

ممبئی کے نہرو سائنس سینٹر میں بچوں کے لیے خصوصی تیاری

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق نہرو سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر پرمود گروور نے کہا، 'ہندوستان اس دن کا طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔ چندریان 3 کے لانچ ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔ نہرو سائنس سینٹر نے کافی تیاریاں کی ہیں۔ ہم چاند کا 3ڈی ماڈل دکھائیں گے۔ یہ ایک ایسی سہولت ہے جہاں لوگ لائیو ڈیٹا بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہم چاند اور اس سے پہلے کے قمری منصوبوں کی کچھ تصاویر دکھائیں گے۔ ہمارے پاس بچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ہے جس میں 50-60 بچے حصہ لیں گے اور چندریان کے ماڈل بنائیں گے۔ یہ بچے کل کے سائنسدان ہوں گے۔


23 Aug 2023, 10:04 AM

اسکولوں میں لائیو ٹیلی کاسٹ

آج شام 6.04 بجے چندریان 3 کی لینڈنگ پورے ملک میں براہ راست نشر کی جائے گی۔ اس تقریب کے لیے اسکول کھلے رہیں گے اور خلائی شائقین اس تاریخی لمحے کے لیے پارٹیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، جو جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں، چندریان -3 کی لینڈنگ کے دوران عملی طور پر اسرو میں شامل ہوں گے۔

23 Aug 2023, 10:01 AM

مشن کی کامیابی کے لئے دعائیں

ہندوستان کا مون مشن چندریان 3 آج شام چاند کی سطح پر اترنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل ملک بھر میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے اور مشن کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اسرو کے سائنسدانوں نے چندریان 3 کی لینڈنگ سے پہلے کے 20 منٹ کو ہندوستان کے لیے ’20 منٹ کی دہشت‘ قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔