ایپل کے آئی فون-14 سمیت کئی نئے ماڈل متعارف، جانیں ہندوستان میں کتنی قیمت ہوگی اور کب دستیاب ہوگا

ایپل نے آئی فون 13 کے مقابلہ آئی فون 14 میں کافی تبدیلیاں کی ہیں، پرو ماڈل میں ’پِل شیپ نوچ‘ متعارف کرائی گئی ہے، منی ماڈل کی جگہ آئی فون 14 پلس نے لے لی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی کمپنی ایپل نے ایک تقریب کے دوران اپنے مقبول آئی فون کے نئے ماڈل متعارف کرا دئے ہیں۔ ایپل ایونٹ کے دوران آئی فون 14، آئی فون 14 پلس، آئی فون 14 پرو، اور آئی فون 14 پرو میکس متعارف کرائے گئے۔ آئی فون کے نان پرو ماڈلز میں گزشتہ سال والی اے 15 بائیونک چپ ہی استعمال کی گئی ہے جبکہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس اپ گریڈ شدہ اے 16 بائیونک چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پرو اور پرو میکس میں فرنٹ کیمرہ نوچ کو بھی کنارے سے دور اور ڈسپلے میں منتقل کر دیا ہے، ایسا نئے ڈیزائن کے ذریعے کیا گیا ہے جسے 'ڈائینامک آئی لینڈ' کہا گیا ہے۔ یہ ایک گولی کے سائز کا کٹ آؤٹ ہے جس میں فیس آئی ڈی، سیلفی کیمرہ، اور پرائیویسی انڈیکیٹرز موجود ہیں۔

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس 16) میں اینڈرائیڈ والا ’آلویز آند ڈسپلے‘ فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، تاہم یہ صرف آئی فون کے پرو ماڈلز کے لئے ہی محدود ہے۔


لاک اسکرین کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اب وجیٹس کو انسٹال کر سکتے ہیں اور ان کی ظاہری شکل کو انی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ الرٹز بھی نئے طریقہ سے ظاہر ہوں گے۔ لاک اسکرین کی نئی خصوصیات کے علاوہ، کچھ دوسری خوش آئند تبدیلیاں بھی ہیں۔ مثال کے طور پر، صارفین آئی میسیج کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم یا حذف بھی کر سکیں گے۔ شیئر پلے، وہ فیچر ہے جو آپ کو کسی دوست کے ساتھ سنک کی گئی فلم دیکھنے کی اجازت دیتا ہے، یہ اب آئی میسیج کنورزیشن اور فیس ٹائم میں بھی کام کرے گا۔

ہندوستان میں آئی فون 14 سیریز کی قیمت کیا ہوگی:

ہندوستانی گاہک آئی فون 14 کو 79900 روپے میں اور آئی فون 14 پل کو 89000 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ آئی فون کی فروخت 16 ستمبر سے جبکہ آئی فون 14 پلس کی فروخت 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ آئی فون پرو کی قیمت 129900 رکھی گئی ہے جو گزشتہ سال کے آئی فون 13 پرو کے مقابلہ 10 ہزار روپے زیادہ ہے۔ جبکہ آئی فون 14 پرو میکس کی قیمت بھی آئی فون 13 پرو میک کے مقابلہ 10 ہزار روپے زیادہ 139900 رکھی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔