جسم کے لیے خطرناک بھی ہے دھوپ، نئی تحقیق میں انکشاف

جلد کے نوے فی صد سرطانوں کا باعث زیادہ دھوپ ہے۔اگر آپ جلد میں تبدیلی دیکھیں تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وٹامن ڈی صحت مند ہڈیوں ، دانتوں اور پٹھوں کے لئےبہت ضروری ہے۔ ہمیں وٹامن ڈی بنانے کے لئےدھوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ وٹامن ڈی کیسے حاصل کیا جائے اور ساتھ ہی دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے کسے بچا جائے، یہ آپ کے جسم پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ اس کا انحصار دن کے وقت یا سال کے دن پر ہے۔

تحقیق کے مطابق دھوپ والے دنوں میں سیریٹونن ہارمون بننتا ہے جو مزاج خوشگوار بنادیتا ہے۔مختلف لوگوں کو مختلف مقدار کی ضرورت پڑتی ہے۔اس کے لئے خطرے اور فائدہ کی شرح بھی الگ الگ ہوتی ہے۔اگر آپ کی رنگت گوری ہے تو آپ کے لئے 20 منٹ دھوپ کافی ہے۔ گہری رنگت والوں کو چھ گنا زیادہ دھوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔گہری رنگت والوں کو جلد کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دھوپ میں کھڑے ہوکر اپنا سایہ دیکھیں۔ اگر آپ کا سایہ چھوٹا ہے تو اس دن خطرناک الٹرا وائلٹ لائٹ زیادہ طاقتور ہے۔ اس دن آپ کو خود دھوپ سے بچانے کی ضرورت ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کم دھوپ ملنے سے موڈ خراب رہتا ہے ۔ نیند کم آتی ہے اور وزن بڑھنے کے امکانات ہوتےہیں۔دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور آپ کی ہڈیاں بھر بھری اور کمزور ہوجاتی ہیں۔ بعض لوگوں کو وٹامن ڈی کی گولیاں لینے کی ضرورت پڑتی ہے ۔لیکن ایک ساتھ ہی اکٹھے وٹامن ڈی حاصل کرنے کی کوشش بھی ٹھیک نہیں ہے۔دھوپ میں الٹرا وائلیٹ شعاعیں جلد کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اس سے جلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر سال سورج کی روشنی سے جلد جلنے سے جلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ کر تین گنا ہوجاتا ہے۔

جلد کے نوے فی صد سرطانوں کا باعث زیادہ دھوپ ہے۔اگر آپ جلد میں تبدیلی دیکھیں تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ جتنی جلدی تشخیص ہو اتناہی بہتر ہے۔جلد تشخیص سے کامیاب علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں دھوپ کی جس قدر ضرورت ہے اسی کے ساتھ احتیاط بھی لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔