کچھ لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اب دینے پڑ سکتے ہیں پیسے!

امید کی جا رہی ہے کہ میٹا-آنرشپ والا میسجنگ ایپ سبسکرپشن پلان کو مزید ایکسائٹنگ بنانے کے لیے کئی دیگر فیچرس پیش کرے گا۔

واٹس ایپ / آئی اے این ایس
واٹس ایپ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مشہور میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں ملٹی ڈیوائس سپورٹ پیش کیا ہے۔ یہ ایک دیرینہ فیچر ہے جو اس کے حریف ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر طویل مدت سے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ بزنس کے تحت یہ فیچر نہ صرف بزنس کے لیے بلکہ دو سم کارڈ والے صارفین کے درمیان بھی مشہور ہو گیا ہے جو اپنے دونوں نمبر پر واٹس ایپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بزنس اپنے گاہکوں سے جڑنے، سوالوں کا جواب دینے اور آرڈر کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرنے میں اہل ہیں۔

حال میں واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں پر چار ڈیوائس مفت میں کنکٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جلد ہی یہ نظام بدل سکتا ہے، کیونکہ واٹس ایپ بزنس کے لیے واٹس ایپ ایک پیڈ سبسکرپشن پیش کرنا چاہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیڈ سبسکرپشن واٹس ایپ بزنس صارفین کو ایک واٹس ایپ اکاؤنٹس سے 10 ڈیوائس تک کنیکٹ کرنے کی سہولت دے گا، جس سے بزنس کے لیے اپنے گاہکوں سے جڑنا آسان ہو جائے گا، کیونکہ نئے ملازمین اپنے فون پر ایک ہی اکاؤنٹ کو ایکسس کر پائیں گے۔


فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ممبرشپ اکاؤنٹ میں دیگر فیچرس آئیں گے یا نہیں، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ میٹا-آنرشپ والا میسجنگ ایپ سبسکرپشن پلان کو مزید ایکسائٹنگ بنانے کے لیے کئی دیگر فیچرس پیش کرے گا۔ یہاں تک کہ اس کی قیمت اور سبسکرپشن مدت کے بارے میں بھی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ یہ ایک بار کی ممبرشپ فیس کے ساتھ آئے گا یا پھر ماہانہ یا سالانہ فیس دینے کی ضرورت ہوگی، اس سلسلے میں کوئی اطلاع ہنوز نہیں دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */