اماراتی خلاباز ہزاع المنصوری نے خلاء سے لی مکہ معظمہ کی تازہ تصویر، سوشل میڈیا پر پزیرائی

متحدہ عرب امارات کے خلاباز ہزاع المنصوری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلاء سے مکہ معظمہ کی کھینچی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو ان کے ذریعہ خلاء سے بھیجی گئی دوسری تصویر ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ کام
تصویر العربیہ ڈاٹ کام
user

قومی آوازبیورو

متحدہ عرب امارات کے خلاباز ہزاع المنصوری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلاء سے مکہ معظمہ کی کھینچی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو ان کی خلاء سے بھیجی گئی دوسری تصویر ہے۔

اس تصویر کے ساتھ ہزاع المنصوری نے ایمان افروز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'یہ وہ مکہ معظمہ ہے جس کی طرف اہل ایمان کے دل کھنچے چلے آتے ہیں، جس کے دیدار کے لیے مسلمان ہر وقت دعائیں کرتے ہیں اور جہاں پہنچ کر اپنے دلوں کی مرادیں اور اپنے پرور دگار سے دعائیں مانگتے ہیں۔ برادر ملک سعودی عرب کے لیے بھرپور محبت اور عقیدت کے ساتھ مکہ معظمہ کی تصویر پیش کی جاتی ہے'۔


قبل ازیں 29 ستمبر کو خلاباز ہزاع المنصوری نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی زمین کی ایک تصویر ارسال کی۔ خلاء میں جانے کے بعد یہ ان کی پہلی تصویرتھی۔

اس تصویر کے ساتھ ہزاع المنصوری کی طرف سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ 'آخر کار میں نے اپنے خواب کو آسمان کی دوسری طرف سے پورا کردیا۔ ہزاع کی نگاہیں خلاء سے زمین پر ہیں۔ میں نے خلائی اسٹیشن سے زمین کی پہلی تصویر لی ہے جسے زمین پر بھیجا جا رہا ہے۔

ہزاع علی المنصوری نے بدھ کے روز پہلے اماراتی خلاباز کی حیثیت سے 61-62 خلائی مشن کے دیگر ممبروں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلائی سفر کا آغاز کیا۔ ان کا یہ سفر قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے شروع ہوا۔ یہ مشن 187 دن جاری رہے گا جس میں ان کے ہمراہ امریکی خلائی ادارے 'ناسا' کے خلاباز جسیکا میر اور روسی خلائی ادارے کے اولیگ اسکریپوچکا شامل ہیں۔


اس سفر کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد نے ٹوئٹ کیا کہ "ہزاع المنصوری کی خلاء میں روانگی تمام عرب نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل کر ستاروں پرکمندیں ڈال سکتے ہیں۔ ہمارا اگلا پڑاؤ مریخ ہے جس میں امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی گئی تحقیق مریخ تک کے سفر میں مدد گار ثابت ہوگی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Oct 2019, 4:52 PM