چندریان-2 نے کھینچی زمین کی تصاویر، دیکھیں دلکش مناظر

اسرو نے چندریان 2 کے ایل 14 کیمرہ کی جانب سے گزشتہ شب قید کی گئی زمین کی پانچ تصاویر کو ٹوئیٹر کے ذریعہ پوسٹ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی ایجنسی نے چندریان 2 جس کو 22 جولائی کو سری ہری کوٹہ سے چھوڑا گیا تھا کی جانب سے لی گئی زمین کی تصاویر کو جاری کیا۔ یہ چندریان مشن 20 اگست کو زمین کی سطح پر اترے گا جبکہ چاند کے جنوبی قطب پر 7 ستمبر کو اس کی سافٹ لینڈنگ ہوگی تاکہ ان چیزوں کھوج لگائی جاسکے جس کی ہنوز کھوج نہیں ہوئی ہے۔

چندریان-2 نے کھینچی زمین کی تصاویر، دیکھیں دلکش مناظر

اسرو نے چندریان 2 کے ایل 14 کیمرہ کی جانب سے گزشتہ شب قید کی گئی زمین کی پانچ تصاویر کو ٹوئیٹر کے ذریعہ پوسٹ کیا۔ اسرو نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا”چندریان 2کے وکرم لینڈر کی جانب سے قید کردہ تصاویر کا پہلا سیٹ“۔یہ تصاویر 17.28بجے تا 17.37 بجے کل شب حاصل کی گئی۔اسرو نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندریان 2کے 2LI4 کیمرہ کے ذریعہ زمین دیکھی جاسکتی ہے۔


براہ راست مشاہدہ کریں گے وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی چندریان 2 کے چاند کی سطح پر اترنے کا براہ راست مشاہدہ کریں گے۔ہندوستانی خلائی ایجنسی نے اس تاریخی موقع پر خلائی پروگرام کے بارے میں بیداری پیداکرنے طلبہ کے لئے آن لائن کوئز مقابلہ منعقدکرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس نے طلبہ کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ چندریان 2کے زمین کی سطح پر اترنے کاراست مشاہدہ وزیراعظم کے ساتھ کرنے کا موقع مل سکے۔

اسرو نے کہا ”خلائی پروگرام پر بیداری میں اضافہ کے لئے آن لائن کوئز مقابلہ اسرو کی جانب سے MyGov.in کے اشتراک سے 10تا20اگست منعقد کیاجائے گا“توقع ہے کہ چندریان 2، اگست کی 20تاریخ کو چاند پر پہنچے گا۔کوئز مقابلہ کے بارے میں اس نے کہا کہ ہر شریک کو MyGov.in پر اپنا انفرادی اکاونٹ بنانا ہوگا تاکہ کوئز مقابلہ میں حصہ لیاجاسکے۔ہر شریک کو 5منٹ کی اس کوئز میں صرف ایک مرتبہ ہی حصہ لینے کی اجازت رہے گی۔اس کوئز میں زیادہ سے زیادہ 20سوالات کے جوابات دیئے جاسکتے ہیں۔


کوئز کا آغاز ہونے کے بعد اس کو روکا نہیں جائے گا اور شرکا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آخری لمحہ کے تکنیکی مسائل سے بچنے کے لئے کوئز کی پہلے ہی سے تیاری کریں۔اس کوئز میں صرف ہندوستانی شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ہر شریک کو شرکت کا ایک سرٹیفکیٹ دیاجائے گاجو Quiz platform MyGov.in کے ڈاون لوڈ سکشن سے ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے۔ویب سائٹ کو لاگنگ کرنے کے بعد ہی ڈاون لوڈ سکشن نظر آئے گا۔ہر ریاست اور مرکزی زیر انتظام علاقہ کے ٹاپ اسکورنگ کرنے والے (صرف آٹھویں تا دسویں) طلبہ کو اسرو کے بنگالورو سنٹر پر مدعو کیاجائے گا تاکہ چندریان 2 کے چاند کی سطح پر اترنے کا راست مشاہدہ وزیراعظم کے ساتھ کیاجاسکے۔زیادہ سے زیادہ سوالات کا مختصر وقت میں جواب دینے والے طلبہ کو منتخب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 22جولائی کو چندریان 2کو چھوڑا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔