اماراتی میجر پر مشتمل بین الاقوامی خلائی مشن پَرواز کے لیے تیار

ھزاع علی المنصوری جو عالمی خلائی مشن میں شامل ہونے والے پہلے اماراتی میجر ہیں نے عالمی خلائی مرکز کا دورہ کیا۔ آئندہ دنوں میں عالمی سفر سے قبل ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مُتحدہ عرب امارات کے ایک میجر پرمشتمل بین الاقوامی خلائی مشن خلائی سفر پر روانگی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد سفر کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خلائی مشن کے"61-62" میں روسی خلائی ایجنسی 'روسکو سموس' کے اولیگ اسکریپوچکا، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ 'ناسا' کے جیسیکا میر اور متحدہ عرب امارات کے ھزاع علی المنصوری شامل ہیں۔ تینوں خلا نورد روس کے اسٹار سٹی کے علاقے میں قائم بین الاقوامی خلائی مرکز میں ہیں جہاں سے وہ اپنے خلائی مشن پر روانگی کے لیے تیارہیں۔


ھزاع علی المنصوری جو عالمی خلائی مشن میں شامل ہونے والے پہلے اماراتی میجر ہیں نے عالمی خلائی مرکز کا دورہ کیا۔ آئندہ دنوں میں عالمی سفر سے قبل ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ھزاع علی نے کہا کہ خلاء میں سفرکرنے والے پہلے عرب خلانورد کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ ہم اپنے خلائی سفر کے دوران کئی تجربات کریں گے اور اپنے پیارے وطن متحدہ عرب امارات اور عرب خطے کے لیے بہت کچھ کریں گے۔


دوسری جانب خلائی مشن میں شامل جیسیکا میر نے روسی خلائی مرکز جس میں روسی خلانورد یوریوری گاگارین نے 1961ء کو تربیت حاصل کرنے کے بعد خلائی سفر کیا تھا میں ٹریننگ پرفخر کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خلائی مشن 25 ستمبر کو قزاقستاب کے خلائی مرکز 'بایکونور' سے روانہ ہوگا جو 187 دن خلاء میں گزاریں گے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ کام

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Sep 2019, 4:10 PM