دنیا بھر میں فیس بک، وہاٹس ایپ، انسٹاگرام ٹھپ، ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری

پیر کے روز شام سے فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام اچانک ٹھپ ہو گئے، ان تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی کمپنی نے کہا ہے کہ انھیں دقت کے بارے میں معلوم ہے اور وہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں پیر کی شام سوشل میسجنگ سائٹس اور ایپ فیس بک، انسٹاگرام، وہاٹس ایپ اور میسنجر ٹھپ ہو گئے۔ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے ان تینوں سوشل میڈیا ایپس اور سائٹس کی خدمات ٹھپ پڑی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان تینوں سائٹ کے سرور میں ڈی این ایس کا کوئی ایشو ہے جس کے سبب سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔ فیس بک نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے مطلع کیا ہے کہ انھیں مئسلہ کی جانکاری ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ فیس بک نے اس کے لیے صارفین سے معافی بھی مانگی ہے۔

دوسری طرف وہاٹس ایپ نے بھی اس تعلق سے ٹوئٹر کے ذریعہ ہی جانکاری فراہم کی ہے۔ وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ جلد ہی مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جیسے ہی سروسز شروع ہوں گی، اس کے بارے میں وہ صارفین کو بتائیں گے۔


انسٹاگرام نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں ان تینوں پلیٹ فارمس کے علاوہ کچھ دیگر ویب سائٹس میں بھی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ رات تقریباً 11 بجے تک مسئلہ کا حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔