فیس بک کی بڑی کارروائی، کئی مشتبہ پاکستانی اکاؤنٹس اور پیج بلاک

مشتبہ طور پر چل رہے کئی اکاؤنٹس، پیج اور گروپ کو فیس بک نے ہٹا دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کے ذریعہ بنائے گئے تھے اور عالمی سطح پر انگریزی، عربی و پشتو زبان جاننے والوں کے لیے تھے۔

فیس بک / Getty Images
فیس بک / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

فیس بک نے مشتبہ طور پر چل رہے کئی اکاؤنٹس، پیج اور گروپ کو بلاک کر دیا ہے۔ اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے ذریعہ بنائے گئے تھے۔ یہ اکاؤنٹس خصوصی طور پر عالمی سطح کے ساتھ انگریزی، عربی اور پشتو زبان جاننے والے لوگوں کو توجہ میں رکھ کر بنائے گئے تھے۔ خبروں کے مطابق فیس بک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے ذریعہ بنائے گئے مشتبہ 40 فیس بک اکاؤنٹس، 25 پیج، 6 گروپ اور 28 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے۔

سوشل نیٹورک فیس بک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم نے اپریل 2019 میں ہٹائے گئے نیٹورک کے کچھ لنک کے ساتھ مشتبہ کو آرڈنیٹیڈ غیر تصدیق سلوک میں ہماری داخلی جانچ کے حصے میں اس سرگرمی کو پایا۔ جس کا تعلق پاکستان کی پی آر کمپنی الفاپرو سے جڑے لوگوں سے ہے۔ مجموعی طور پر کمپنی نے مئی کے مہینے میں کوآرڈنیٹیڈ غیر تصدیق سلوک نیٹورک پر اپنی تازہ کارروائی کے تحت 123 مشتبہ اکاؤنٹس، 77 انسٹاگرام اکاؤنٹس، 55 پیج اور 12 گروپس کو ہٹا دیا ہے۔ فیس بک نے کہا ’’ہم نے روس میں لوگوں کی جانب سے سوڈان میں مقامی شہریوں کے ذریعہ چلائے جا رہے 83 مشتبہ فیس بک اکاؤنٹ، 30 پیج، 6 گروپ اور 49 انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہٹا دیا۔ اس نیٹورک نے اہم طور پر سوڈان کو نشانہ بنایا تھا۔‘‘


فیس بک گزشتہ چار سالوں میں مشتبہ پائے گئے 150 سے زائد خفیہ طور سے چل رہے آپریشن کو ہٹا چکا ہے، جو ہندوستان سمیت 50 سے زائد ممالک سے چل رہے تھے، اور فیس بک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ فروری 2020 میں فیس بک نے ایک ہندوستانی ڈیجیٹل مارکیٹنگ فرم، اریپ گلوبل ذریعہ چلائے جا رہے ایک نیٹورک کو بھی ہٹا دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */