چندریان-2 نے کھینچی چاند پر سوئے چندریان-3 کے لینڈر کی تصویر

اِسرو نے چندریان-3 کے وکرم لینڈر کی تازہ تصویر شیئر کی ہے، یہ تصویر چاند کے مدار میں گھوم رہے چندریان-2 کے ڈوئل فریکوئنسی سنتھیٹک ایپرچر رڈار مشین نے 6 ستمبر 2023 کو کھینچی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @isro</p></div>

تصویر @isro

user

قومی آوازبیورو

چاند کے جنوبی قطب پر اس وقت رات ہے اور اِسرو کے سائنسداں 22 ستمبر کا انتظار کر رہے ہیں جب وہاں دن کی روشنی ہوگی۔ سائنسداں امید کر رہے ہیں کہ چاند پر رات ہونے سے ٹھیک پہلے سلیپ موڈ میں ڈالے گئے وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر 22 ستمبر کو ایک بار پھر بیدار ہوں گے اور چندریان-3 پر از سر نو تحقیقی کام شروع ہو جائے گا۔ اس درمیان چاند پر سوئے وکرم لینڈر کی تازہ تصویر اِسرو نے جاری کی ہے۔

اِسرو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پوسٹ کیا ہے جس میں وکرم لینڈر کی 6 ستمبر کو کھینچی گئی تصویریں پیش کی گئی ہیں۔ پوسٹ میں اِسرو نے بتایا ہے کہ یہ تصویریں چاند کے مدار میں گھوم رہے چندریان-2 کے ڈوئل فریکوئنسی سنتھیٹک ایپرچر رڈار (ڈی ایف ایس اے آر) مشین نے 6 ستمبر 2023 کو کھینچی تھی۔ اِسرو نے بتایا کہ ڈی ایف ایس اے آر چندریان-2 آربیٹر پر لگا ایک اہم سائنسی انسٹرومنٹ ہے۔ یہ ایل اور ایس بینڈس میں مائیکرو ویو کا استعمال کرتا ہے۔ یہ جدید انسٹرومنٹ حال میں کسی بھی سیارہ مشن پر سب سے اچھا ریزولیوشن پولاریمٹرک تصویروں کی پیشکش کرتا ہے۔ ڈی ایف ایس اے آر گزشتہ چار سالوں سے چاند کی سطح سے اعلیٰ معیاری ڈاٹا نشر کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔