کارٹو سیٹ-3 اب 25 کے بجائے 27 نومبر کو لانچ ہوگا: اسرو

اسرو نے تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ-3 کو امریکہ کے دیگر 13نانو سٹلائیٹس کے ساتھ پی ایس ایل وی سی 47 لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑنے کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے، اب اسے 27 نومبر کو لانچ کیا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ-3 کو امریکہ کے دیگر 13نانو سٹلائیٹس کے ساتھ پی ایس ایل وی سی 47 لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑنے کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے، اب اسے 27 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔

کارٹو سیٹ-3 اب 25 کے بجائے 27 نومبر کو لانچ ہوگا: اسرو

کارٹوسیٹ کو پہلے 25 نومبر کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم اسرو کی نئی اطلاع کے مطابق اب اس کو 27 نومبرکو چھوڑاجائے گا۔اسرو نے کہا کہ یہ سری ہری کوٹہ سے چھوڑاجانے والا 74 لانچ وہیکل مشن ہوگا۔اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے بعد ہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک اور اہم سنگ میل کو عبورکرلے گا۔


اسرو نے اطلاع دی ہے کہ زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی والے سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3 کو امریکہ کے دیگر 13 تجارتی نانو سٹلائیٹس کے ساتھ 27نومبر کو صبح 9 بجکر 28 منٹ پر آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا جائے گا۔

اسرو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ یہ سٹلائیٹس سورج کی گردش کے مطابق چلنے والے مدار میں چھوڑے جائیں گے۔ان سٹلائیٹس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ کارٹوسیٹ 3تیسری نسل کا عصری سٹلائیٹ ہے جس میں کافی زیادہ عصری تصویریں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔پی ایس ایل وی سی 47، امریکہ کے 13 کمرشیل سٹلائیٹس کو بھی چھوڑے گا۔ یہ کام نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ سے ہوئے تجارتی معاہدہ کے حصہ کے طورپر کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔