جاپانی کمپنی نے ہینڈ فری چھتری تیار کی

اس چھتری کا وزن تقریباً 8 کلوگرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔ لیکن اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غورکررہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ڈرون چھتری تیاری کی ہے جسے ہاتھ میں تھامنے کی ضرورت نہیں رہے گی اوروہ آپ کو دھوپ اور بارش سے بچاتے ہوئے ازخود آپ کے سرکے اوپررہتے ہوئے پرواز کرتی رہے گی۔

فری پیراسول نامی یہ چھتری ڈرون مصنوعی ذہانت اور کیمرے کے مدد سے پرواز کرتی ہے اور اسے جاپانی کمپنی آساہی پاورسروسز نے تیار کرکے اسے اڑن چھتری کا نام دیا ہے۔ یہ دھوپ اور بارش میں یکساں طور پر مفید ہے اور مکمل طور پر ہینڈز فری ہیں یعنی آپ اس کے تلے فون استعمال کرسکتے ہیں کا سامان اٹھاکر سفر کرسکتے ہیں۔

جاپانی کمپنی نے ہینڈ فری چھتری تیار کی

اس چھتری کا وزن تقریباً 8 کلوگرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔ لیکن اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غورکررہے ہیں۔ اگر تیز بارش ہو اور ہوا چل رہی ہو تو بھی وہ اس کی پرواز پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

جاپانی کمپنی کے مطابق فری پیری سول 2019 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اوراس کی قیمت 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 تک عالمی سطح پر ڈرون کی تجارت 100 ارب ڈالر تک جاپہنچے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔