آسام: زہریلی شراب نے پھر دکھایا اثر، 17 افراد ہلاک

ملک کے مختلف علاقوں سے زہریلی شراب پینے کے سبب کئی اموات ہو چکی ہیں اور اب تازہ اطلاعات کے مطابق آسام میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گوہاٹی: آسام میں ضلع گولاگھاٹ کے چائے باغات میں جمعرات سے اب تک زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ تمام متاثرہ سالميرا چائے باغات کے تھے. زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بیمار پڑنے کے بعد انہیں کل شام سے گولاگھاٹ کے شہید کشل کنور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں 17 لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور کچھ دیگر لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سبھی لوگ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہی بیمار ہوئے ہیں۔ محکمہ آبکاری کے حکام نے شراب کے نمونے جمع کر لئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Feb 2019, 2:09 PM