انڈونیشیا: سعودی عرب کے زیر اہتمام 1200 میٹر کا طویل ترین افطار دسترخوان

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام سب سے بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔ یہ افطار دسترخوان 1200 میٹر طویل تھا جس پر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

جکارتہ: سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام انڈونیشیا کے جزیرہ سوماترا میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔ یہ افطار دسترخوان 1200 میٹر طویل تھا جس پر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔

افطار پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مغربی سوماترا کے گورنر انجینیر مہیلدی انصار اللہ، جکارتہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی احمد بن عیسیٰ الحازمی اور متعدد سیاسی و اسلامی شخصیات اور یونیورسٹیوں اور اسلامی انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

انڈونیشیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ دسترخوان مغربی سوماترا ریاست کے شہر پاڈانگ میں 1,200 میٹر تک پھیلا ہوا تھا، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 8,000 سے زیادہ انڈونیشی شہریوں نے شرکت کی۔

انڈونیشیا: سعودی عرب کے زیر اہتمام 1200 میٹر کا طویل ترین افطار دسترخوان
انڈونیشیا: سعودی عرب کے زیر اہتمام 1200 میٹر کا طویل ترین افطار دسترخوان

مغربی سوماترا کے گورنر نے کہا کہ حکومت اس دسترخوان کو ملک کی تاریخ کے سب سے طویل افطار دسترخوان کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کرانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عظیم الشان افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اچھے کام دونوں برادر ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گے۔

افطار پروگرام میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی عیسیٰ الحازمی نے سوماترا میں اس فراخدلانہ عطیہ پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ اس افطاردسترخوان پرافطاری کا سامان مہیا کرنے میں 40 ریستورانوں نے تعاون کیا جب کہ دسترخوان کو سجانے میں 400 کارکنوں نے حصہ لیا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */