امارات میں عیدالفطر 21 اپریل کو ہوگی، ماہرِ فلکیات کی پیش گوئی

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن21 اپریل کو ہوگا۔ یہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اور اسلامی مہینے شوال کے آغاز کی علامت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پورا چان دجمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہوگا جبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر13 منٹ پر پیدا ہوگا اور یہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔

اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تو متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کو جمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔ دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کو عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپور خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور عید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔