’غریب اور نادار خاندانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے افطار کے دسترخوانوں اور کھانوں کی تصویریں شیئر نہ کریں!‘

ایک صارف نے کہا کہ دنیا میں لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے میں امید کرتی ہوں کہ کوئی رمضان کے دوران کھانے کی تصویر نہیں بنائے گا، دنیا میں غریب بھی ہیں، یتیم بھی ہیں اور پسماندہ بھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے افطار کی میزوں، دسترخوانوں اور کھانوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر نہ شیئر کرنے کی اپیل کی ہے، جس کا مقصد غریب اور نادار خاندانوں کے جذبات کا احترام کرنا ہے جو بعض اوقات روزمرہ کی بنیادی اشیائے خور ونوش سے بھی محروم ہوتے ہیں۔

سماجی ذرائع ابلاغ پر عموما پرتعیش کھانوں اور کھانوں کی میزوں کی تصویریں پوسٹ کرنے کی دوڑ لگی ہوتی ہے۔ خواتین اکثر اپنے تیار کردہ کھانے اور پکوان، یہاں تک کہ پھل، میٹھے اور میووں کی تصویریں سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کرتی ہیں۔


الجزائر میں بہت سے صارفین نے اس رجحان کی مذمت کی اور ہیش ٹیگ ’لا لتصوير موائد الإفطار‘ یعنی ’افطار دستر خوان کی تصاویر نامنظور‘ کے ساتھ شہریوں خصوصاً خواتین سے غریبوں اور ضرورت مندوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل کی کہ یہ تصاویر نہ پوسٹ کی جائیں۔

یہ مہم جلد ہی فیس بک پیجز، گروپس اور ٹوئٹر کے ذریعے دوسرے عرب ممالک تک پھیل گئی، لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ اس رویے کو تبدیل کیا جائے اور ضرورت مندوں، غریبوں، یتیموں اور پناہ گزینوں کے جذبات کو مجروح کرنا فوری طور پر بند کیا جائے۔


فیس بک کے ایک صارف کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ "رمضان کا مہینہ کھانے پینے اور مختلف قسم کے کھانوں سے دستر خوان سجانے کا نہیں ہے، بلکہ یہ عبادت کا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کا مہینہ ہے۔"

ایک صارف نے کہا کہ "دنیا میں لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے میں امید کرتی ہوں کہ کوئی رمضان کے دوران کھانے کی تصویر نہیں بنائے گا، دنیا میں غریب بھی ہیں، یتیم بھی ہیں اور پسماندہ بھی ہیں۔ اپنے کھانے کی تصویریں شائع نہ کریں، وہ آپ کی روٹی کے ٹکڑوں کی خواہش کرتے ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جن کے پاس افطار کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ رمضان المبارک قیام لیل اور عبادت کے لیے ہے، یہ صلہ رحمی، قران پڑھنے کے لیے اور غریبوں محتاجوں پر رحم کرنے کے لیے ہے۔


ایک اور صارف نے لکھا، "افطار کی میزوں کی عکس بندی کے خلاف مہم ... کیونکہ یہاں ایسے ضرورت مند لوگ ہیں جو کھانے پینے کی اس دولت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ کوئی دکھاوا نہیں۔" اس کے علاوہ، حالیہ برسوں میں ضرورت مندوں کی امداد کے وقت تصویر کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی تبدیلی کے مطالبے بھی کیے جاتے ہیں۔ کیونکہ یہ طرز عمل ضرورت مندوں کو شرمندگی میں ڈال دیتا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔