جمعرات کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے، سعودی سپریم کورٹ کی اپیل

سعودی عرب میں جمعرات 20 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی گئی۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگلی جمعرات 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند نظر آنے کی تحقیقات کی جائے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

ریاض: سعودی عرب میں جمعرات 20 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی گئی۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگلی جمعرات 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند نظر آنے کی تحقیقات کی جائے۔

سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جمعرات کی شام چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ سپریم کورٹ ان لوگوں سے درخواست کرتی ہے جو چاند کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کردیں اور وہاں اپنی گواہی ریکارڈ کرا دیں۔ یا ایسے افراد قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔


عدالت امید کرتی ہے کہ جس میں بھی اس معاملے میں دلچسپی ظاہر کرنے کی اہلیت ہو وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہو اور اجرو ثواب حاصل کرے کیونکہ یہ کام نیکی اور تقویٰ میں تعاون کا باعث ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔