وزیرخارجہ ٹلرسن کی جاپان اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ سے بات چیت

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدا نوئرٹ کے مطابق وزیرخارجہ ٹلرسن نے جاپانی وزیرخارجہ تارو کونو اور جمہوریہ کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلی فون پر فرداً فرداً بات چیت کی جس میں شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی فضائی حدود کے اوپر سے کیا گیا میزائل تجربہ زیربحث آیا۔

اس موقع پر تینوں وزرائے خارجہ میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ یہ حملہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی میں شدت اور اس کی جانب سے امریکہ، جاپان، جمہوریہ کوریا اور دنیا بھر کے ممالک کو لاحق خطرات کا اظہار ہے۔

وزیرخارجہ ٹلرسن نے اپنے ہم منصب کونو اور کانگ سے گفتگو میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ اتحاد کی مضبوطی اور ان کے دفاع کی بابت امریکہ کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ ٹلرسن اور دونوں وزراء میں اتفاق پایا گیا کہ شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کے لیے قریبی باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ شمالی کوریا کی حکومت کو باور کرایا جائے کہ اس کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کا نتیجہ عالمی برادری کی جانب سے مذمت اور تنہائی کی صورت میں ہی نکلے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔