’فلسطین میں جاری خونریز حملوں کو فوراً روکا جائے‘، مولانا محمود مدنی کی عالمی برادری سے اپیل

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ یو این کے مقرر کردہ اصول کے مطابق فلسطین-اسرائیل بحال کو جلد ازجلد حل کیا جائے اور اسرائیلی تسلط و جبر سے آزاد ایک خود مختار فلسطین ریاست کا قیام عمل میں آئے۔

<div class="paragraphs"><p>مولانا محمود مدنی / ٹوئٹر / ویڈیو گریب</p></div>

مولانا محمود مدنی / ٹوئٹر / ویڈیو گریب

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے فلسطین میں جاری خونریز جنگ اور رہائشی علاقوں پر زبردست بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس پر فوری روک لگانے کی اپیل کی ہے۔ مولانا مدنی نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ورلڈ مسلم لیگ وغیرہ سے بلاتاخیر مداخلت اور عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہندستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جو گزشتہ 75 سالوں سے اسرائیلی جابرانہ تسلط و تشدد کے شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج اپنے ہی وطن میں قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔ بلاشبہ فلسطین کے عوام کی جدوجہد اپنے وطن کی آزادی اور قبلۂ اول کی بازیابی کے لیے ہے۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اس تنازع کی اصل بنیاد اسرائیل کے ذریعہ خطۂ فلسطین پر ناجائز قبضہ اور توسیع پسندانہ سوچ ہے۔ اس جنگ کے نتیجے کو دیکھتے ہوئے اس بات کی سخت ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ یو این کے مقرر کردہ اصول کے مطابق اسے جلد ازجلد حل کیا جائے اور اسرائیلی تسلط و جبر سے آزاد ایک خود مختار فلسطین ریاست کا قیام عمل میں آئے۔


مولانا محمود مدنی نے بھارت میں میڈیا کے ذریعہ موجودہ جنگ کی شرمناک رپورٹنگ اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے لڑنے والی قوم کو ’دہشت گرد‘ بتانے پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے معمار بالخصوص مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی وغیرہم نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے۔ اس موقع پر ہم ملک کے وزیر اعظم کو متوجہ کرنا چاہیں گے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل میں بااثر کردار ادا کریں اور اسرائیل کی حمایت کے بجائے انصاف کے تقاضوں کے مطابق پائیدار امن کے قیام اور بے قصور شہریوں کی جان بچانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا صحیح استعمال کریں، اسی میں ہمارے ملک کا مفاد ہے اور انسانیت کے تئیں یہی ہمارا فرض ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔