حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع، اب 15 فروری تک جمع ہو سکے گی رقم

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عازمین حج کے لیے میڈیکل کیمپ کی سہولیات بدستوری جاری رہیں گی۔

عازمین حج، علامتی تصویر یو این آئی
عازمین حج، علامتی تصویر یو این آئی
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 9 کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط 81,800 روپے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب پہلی قسط 15 فروری 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں تمام ضروری اور مطلوبہ دستاویزات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی 2 تصویریں، اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 19 فرور 2024 تک جمع کرانا لازمی ہیں۔

اس سلسلے میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے حج منزل میں کھولے گئے خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کے وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام قسم کی طبی جانچ یعنی سی بی سی، کے ایف ٹی، بلڈ شوگر، سینے کا ایکسرے مشہور کمپنی ہیلتھین کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جبکہ حاجیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ برائے صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہے اور یہ سروس صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 19 فروری 2024 تک بدستور جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔