ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جعفرآباد میں یومِ اساتذہ پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

بچوں نے اسکول میں انتہائی مہذب انداز میں یومِ اساتذہ منایا اور اس مناسبت سے کچھ طلبا نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اسکول کے ایکو کلب کی جانب سے شجر کاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں یومِ اساتذہ بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسکول کے طلبا و طالبات نے اپنے اساتذہ کا کردار نبھایا اور حسب دستور اسکول میں پڑھائی کا اہتمام کیا گیا جس میں بارہویں کلاس کے طلبا نے اپنے اساتذہ کی طرح ہی طلبا کو تعلیم دی، اور بہترین لیاقت کا مظاہرہ کیا۔ صبح اسکول اسمبلی میں خوشنما (IX A) نے نظم پڑھ کر سماں باندھ دیا، محمد زبیر (X A) نے اس موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن طلبا و طالبات نے اپنے اساتذہ کا کردار نبھایا، انھوں نے اپنے اساتذہ کو کارڈ اور پھول دے کر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے تمام اساتذہ کو یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی اور یہ بھی بتایا کہ استاد کو اپنے اوپر اس وقت بہت زیادہ فخر ہوتا ہے جب اس کا شاگرد کسی بڑے عہدے پر پہنچ جائے۔ علاوہ ازیں اسکول کے مینیجر زین العابدین، فتح پوری اسکول کے سابق وائس پرنسپل انوارالحق بھی موجود تھے۔ انھوں نے بھی اس موقع پر سب اساتذہ کو مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ شجر کاری کا بھی اہتمام کیا گیا، اس کا اہتمام اسکول کے ایکو کلب کی جانب سے کیا گیا جس کے انچارج اسکول کے استاد ناصر حسن ہیں۔اس شجر کاری میں اسکول پرنسپل کے علاوہ تمام اساتذہ طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ یہ شجر کاری سوچھ بھارت پکھواڑا2018. کے تحت کی گئی ہے، جس میں طلبا کو ڈسٹ بن کے استعمال کے بارے میں بھی بتایا گیا۔سوچھ بھارت پکھواڑے کے اسکول سر گرمی کے انچارج فرحان بیگ بھی پیش پیش رہے۔واضح رہے یہ سوچھ بھارت پکھواڑا یکم ستمبر سے 15ستمبر تک صفائی، شجر کاری، آلودگی سے متعلق سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔سب سے آخر میں اساتذہ کا ایک مختصر پروگرام رکھا گیا، جس میں اساتذہ کی لیمن ریس کرائی گئی ، جس میں اساتذہ نے خوب دلچسپی سے حصہ لیا اور لطف اندوز بھی ہوئے۔سوچھ بھارت پکھواڑا2018.کے تحت اسکول میں اساتذہ کی ایک ٹیم نے ہر کلاس کی صاف صفائی کا جائزہ لیا۔ جس کلاس نے صاف صفائی میں پہلا ،دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیاان میں XI Dکی کلاس ٹیچرنازش صدیقی، VIII Aکی کلاس ٹیچرصائمہ تاج اور VII Cکی کلاس ٹیچرفوزیہ خان اور X A کے کلاس ٹیچر ذوالفقار احمدکو بالترتیب دئے گئے۔جس میں تیسرا نعام مشترکہ طور پر دیا گیا۔لیمن ریس میں اسکول کے تمام اساتذہ نے حصہ لیاجس میں پہلی شفٹ اور دوسری شفٹ کے اساتذہ شامل تھے ،ان میں اسکول کے استاد فرحان بیگ نے بازی مارلی اور 500روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔جو طلبا اساتذہ کے کردار میں تھے ان میںمحمد کشف XII Cنے اپنی بہترین لیاقت کا مظاہرہ کیا،اور انھیں بھی 500روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ اسکول کی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرنے والے اساتذہ میں افسانہ محبوب، نازش صدیقی ، جعفرحسنین،محمد اخلاص کے نام قابل ذکر ہیں۔ان کے علاوہ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */