کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور جامعہ ہمدرد کے درمیان اسٹریٹجک و پیشہ ورانہ شراکت داری قائم

سی ایل ای اے اور ایچ آئی ایل ایس آر نے 28 مئی 2025 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کرتے ہوئے باضابطہ طور پر ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کیا۔

<div class="paragraphs"><p>کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور جامعہ ہمدرد کے درمیان مفاہمت پر دستخط</p></div>

کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور جامعہ ہمدرد کے درمیان مفاہمت پر دستخط

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن (سی ایل ای اے) اور ہمدرد انسٹیٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (ایچ آئی ایل ایس آر)، جامعہ ہمدرد نے 28 مئی 2025 کو ایک مفاہمت نامہ (میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ) پر دستخط کرتے ہوئے باضابطہ طور پر ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کیا۔

یہ مفاہمت نامہ معزز جسٹس سوریہ کانت، چیف پیٹرن سی ایل ای اے کی سرکاری رہائش گاہ، 19، اکبر روڈ، نئی دہلی میں شام 6 بجے ایک باوقار تقریب میں دستخط کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے کلیدی نمائندگان موجود تھے، جنہوں نے قانونی تعلیم کو فروغ دینے، اشتراکی تحقیق اور عالمی تعلیمی تعاون کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔


تقریب میں کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کی نمائندگی پروفیسر (ڈاکٹر) ایس. سیواکمار، صدر سی ایل ای اے؛ رچی شرما ڈی، جوائنٹ جنرل سکریٹری سی ایل ای اے؛ اور ڈاکٹر وکرم سنگھ آریہ، سکریٹری سی ایل ای اے-ایشیا نے کی۔ جبکہ جامعہ ہمدرد کی نمائندگی پروفیسر (ڈاکٹر) ایم. افشار عالم، معزز وائس چانسلر؛ پروفیسر سالینا کُژوپل بشیر، ڈین ہمدرد انسٹیٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ؛ اور ڈاکٹر سرفراز احسن، قائم مقام رجسٹرار نے کی۔

کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور جامعہ ہمدرد کے درمیان اسٹریٹجک و پیشہ ورانہ شراکت داری قائم

یہ مفاہمت نامہ علمی تبادلوں، مشترکہ کانفرنسوں، فیکلٹی کی تربیتی پروگرامز، اشتراکی تحقیق اور دیگر صلاحیت سازی کے اقدامات کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ سی ایل ای اے اور ایچ آئی ایل ایس آر دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری قانونی اسکالرشپ، پالیسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔


اس موقع پر معزز جسٹس سوریہ کانت، چیف پیٹرن سی ایل ای اے نے کہا کہ ’’یہ شراکت داری ہمارے اس اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم کامن ویلتھ میں قانونی تعلیم اور انصاف کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ مہارت اور وسائل کو یکجا کر کے، ہم آئندہ نسل کے قانون دانوں کو عالمی سطح پر منصفانہ قانونی نظام کے قیام کے لیے تیار کر رہے ہیں۔‘‘ پروفیسر (ڈاکٹر) ایم. افشار عالم، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد نے اس مفاہمت پر فخر محسوس کرنے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم سی ایل ای اے کے ساتھ اس بامعنی تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ کامن ویلتھ میں قانونی تعلیم کے شعبے میں باہمی ربط پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔