سینئر صحافی انور حسین جعفری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

روزانہ کی طرح جمعہ کے روز بھی وہ دفتر میں رپورٹس تیار کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کر دی۔

انور حسین جعفری کی فائل تصویر
انور حسین جعفری کی فائل تصویر
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: روزنامہ ’سچ کی آواز‘ کے سینئر صحافی انور حسین جعفری کا آج شام پانچ بجے کے قریب اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ پنت اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ان کے فوت ہونے کی تصدیق کی۔ مرحوم صحافتی و سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے تھے اور کئی مواقع پر سڑکوں پر اتر کر مظاہرے بھی کیے۔

بتایا جاتا ہے کہ روزانہ کی طرح جمعہ کے روز بھی انور حسین جعفری دفتر میں رپورٹس تیار کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کر دی۔ مرحوم انور حسین جعفری معروف صحافی انجم جعفری کے بڑے بھائی تھے اور لمبے عرصہ سے پیشہ صحافت سے وابستہ تھے۔پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ مرحوم کی آخری رسومات ان کے آبائی وطن بڈھانہ مظفر نگر میں ہفتہ کے روز دوپہر 12 بجے ادا کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔