محسن رضا پر زعفرانی سوچ غالب ہو چکی ہے: عبدالقیوم راینی

محسن رضا اپنے عقائد سے دور ہوتے جا رہے ہیں، اقتدار پر قابض رہنے کے لالچ میں وہ مسلسل اپنے عقائد سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

مسلم کمیٹی امروہہ نے اتر پردیش حکومت میں وزیر براۓ اقلیتی فلاح بہبود اور وقف محسن رضا کے مدارس میں ڈریس کوڈ نافد کرنے سے متعلق بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلی کو مطالباتی مکتوب ارسال کر محسن رضا کو عہدہ وزارت سے برخاست کرنے کا بھی مطالبہ کیا ، اسی سلسلہ میں مسلم کمیٹی امروہہ کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد صدر عبد القیوم راینی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں یو پی حکومت کے وزیر کے حالیہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان سے اپنا بیان واپس لینے اور مسلمانوں سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

صدر عبد القیوم راینی نے کہا کہ محسن رضا پر زعفرانی سوچ غالب ہو چکی ہے اور وہ اپنے عقائد سے دور ہوتے جا رہے ہیں اقتدار پر قابض رہنے کے لالچ میں محسن رضا مسلسل اپنے عقائد سے سمجھوتہ کر رہے ہیں عبد القیوم راینی نے کہا کہ مدارس میں طلبہ کو کیا پہنا ہے یہ حکومت یا کسی وزیر کو طے کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

محسن رضا آر ایس ایس کی زبان بولنا بند کریں اور جو ذمہ داری ان پر ہے اس کو بلا امتیاز پورا کرنے کی فکر کریں ، یوگی حکومت ناکامیوں کو چھپانے کے مقصد سے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر عوام کی توجہ ہٹائی جا رہی ہے ، مدارس کا نظام اسلامی قوانین اور ضابطوں سے باہر نہیں جا سکتا، لہذا حکومت یا اس کا کوئی بھی وزیر مدارس میں مداخلت کی کوشش نہ کرے ۔

مسلم کمیٹی امروہہ نے تین نکاتی مطالباتی مکتوب بذریعہ ایس ڈی ایم صدر کی معرفت وزیر اعلی کو ارسال کرتے ہوئے کہا کہ محسن رضا کو عہدہ وزارت سے برخاست کیا جائے اور مدارس سے متعلق غلط بیان بازی کرنے کے سبب محسن رضا مسلمانوں سے معافی مانگیں ، حکومت اتر پردیش وزارت اقلیتی فلاح بہبود کو مدارس سے متعلق غلط بیان بازی سے پرہیز کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ آخر میں کمیٹی نے حکومت اتر پردیش کو متنبہ کیا ہے کہ وزیر اقلیتی فلاح و بہبود محسن رضا کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی صوبائی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت و انتظامیہ کی ہوگی اس موقع پر حاجی خورشید انور ،حاجی عبد القیوم راینی، ڈاکٹر نجم النبی، منصور احمد ایڈوکیٹ، مرغوب صدیقی ، سرتاج عالم منصوری ،حبیب احمد ایڈوکیٹ ، شوقین منصوری ، شجر ایڈوکیٹ ، اکرم اعجاز قریشی ، ناصر حسین وغیرہ کے علاوہ کمیٹی کے جملہ کارکنان موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔