رابعہ گرلز پبلک اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد، پری پرائمری سیکشن کی طالبات نے دلکش پروگرام پیش کیے

اسکول منیجر ڈاکٹر ناہید عثمانی نے پروگرام کی بہت تعریف کی، خاص طور سے انگریزی اسکٹ کے بارے کہا کہ طالبات نے مکالمے بہت اچھی طرح ادا کیے۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دہلی: 26 اور 27 دسمبر 2022 (بروز پیر اور منگل) کورابعہ گرلز پبلک اسکول کے پری پرائمری سیکشن نے سالانہ تقریب (نمفیہ 23-2022 گروئنگ اپ ود اعلان) کا انعقاد کیا۔ 26 دسمبر کو نرسری اور 27 دسمبر کو کے جی کی طالبات نے ویلکم سانگ، اسکِٹ، فوک ڈانس، دعا ’ نورِ ازل‘ کے علاوہ اور بہت سے دلکش پروگرام پیش کیے۔ پروگرام کا آغاز ہمیشہ کی طرح تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا اور ان آیات کا انگریزی ترجمہ بھی کیا گیا۔ نظامت کے فرائض آٹھویں جماعت کی طالبہ رافعہ منصور نے ادا کیے۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد، پری پرائمری سیکشن کی طالبات نے دلکش پروگرام پیش کیے

اسکول منیجر ڈاکٹر ناہید عثمانی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر اور محترمہ فرح دیبا (سابقہ ہیڈ مسٹریس، پری پرائمری سیکشن) نے مہمانِ ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر ناہید عثمانی نے پروگرام کی بہت تعریف کی، خاص طور سے انگریزی اسکٹ کے بارے کہا کہ طالبات نے مکالمے بہت اچھی طرح ادا کیے۔ انھوں نے والدین سے کہا کہ آپ کی بچیاں یہاں سے با شعور، باصلاحیت اور خود اعتماد شہری بن کر نکلیں گی۔


محترمہ فرح دیبا، اسکول پرنسپل محترمہ کلثوم زہرہ اور محترمہ صوفیہ شمیم (ہیڈ مسٹریس، پرائمری سیکشن) نے بھی پروگرام کی بہت تعریف کی اور اساتذہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ پری پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس بلقیس درّانی نے بانیٔ اسکول، مرحوم حکیم عبدالحمید صاحب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلی وحی ’اقرا‘ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے یہ بتا دیا تھا کہ تعلیم کی ہماری زندگی میں کیا اہمیت ہے اور اسی مقصد کو لے کر حکیم صاحب نے فصیل بند شہر کی لڑکیوں کے لیے یہیں ایک نایاب تعلیمی ادارہ رابعہ گرلز پبلک اسکول کے نام سے قائم کیا۔ اسکول کا نام بھی انھوں نے اپنی والدہ محترمہ کے نام پر رکھا۔ ہیڈ مسٹریس صاحبہ نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور تمام اساتذہ اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں پروگرام کی کامیا بی پر مبارک باد دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */