دہلی: قرأت قرآن کریم و دینیات مسابقہ کل

300 مکاتب سے تقریباً 48 بچوں کو اس مسابقے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مسابقہ میں کامیاب ہونے والے بچوں کو پرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دینی تعلیم کو عام کرنے، فن تجوید کی ترویج و ترقی اور قرآن کی صحیح تلاوت کو عام کرنے کے مقصد سے دینیات صوبہ دہلی، فاطمہ اکیڈمی اور گرین ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے قرأت قرآن کریم و دینیات کا عظیم الشان مسابقہ 6 مٖئی کو منعقد ہوگا۔ اس مسابقہ کے لیے غازی آباد اور دہلی و اس کے اطراف میں موجود تقریباً 300 مکاتب سے 48 بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان بچوں کا انتخاب 8 سنٹر پر ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
مسابقہ میں حصہ لینے والے طلبا کے لئے انعامات

اس عظیم الشان مسابقہ میں بچوں کو تین گروپ میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ گروپ ’اے‘ میں 6 سے 8 سال تک کے بچے، گروپ ’بی‘ میں 9 سے 12 سال تک کے بچے اور گروپ ’سی‘ میں 13 سے 15 سال تک کے بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ جن 48 بچوں کو اس مسابقہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان میں لڑکیاں بھی شامل ہیں جو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ لوگوں کے سامنے کریں گی۔

مسابقہ اتوار کی صبح 9 بجے سے رابعہ گرلز پبلک اسکول، کٹرہ دینا بیگ، لال کنواں-6 میں منعقد ہوگا جس میں سامعین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مسابقہ میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو پرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 May 2018, 5:21 PM