قرأت قرآن کریم و دینیات مُسابقہ کا کامیاب انعقاد

صوبہ دہلی کے مختلف مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے پرجوش انداز میں اس مسابقہ میں شرکت کی اور انھیں دیکھنے و سننے کے لئے سامعین کی بھی بڑی تعداد تقریب میں پہنچی۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دینی تعلیم کو عام کرنے اور فنِ تجوید کی ترقی و ترویج کیلئے ، قرآن پاک کی صحیح تلاوت کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے دینیات کے مکاتب گزشتہ کئی سالوں سے کوشاں ہیں۔ صوبۂ دہلی میں اس ضمن میں آج قرأت قرآن کریم و دینیات کے دوسرے مسابقے کا اہتمام جامع مسجد شاہین باغ اوکھلا میں کیا گیا۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی صوبۂ دہلی کے مختلف مکاتب کے طالب علموں نے مسابقے میں حصہ لیا۔قرأت قرآن کریم کے فائنل میں گروپ اے، بی ، سی کے تحت کُل 20 بچوں نے حصہ لیا۔ اسی طرح دینیات میں بھی تین مختلف گروپوں میں 23 بچوں نے شرکت کی۔

قرأت قرآن کریم کے گروپ اے میں اوّل پوزیشن ارائنہ(مصطفی آباد)، دوم نازیہ (غازی آباد) و سوم لائبہ (سرائے خلیل)نے حاصل کی۔ گروپ بی میں اوّل محمد تقی (موجپور)، دوم ہبا (چاند باغ )و سوم نعمت اللہ (نبی کریم) اورگروپ سی میں اوّل پوزیشن پر محمد ارشد(ترکمان گیٹ)، دوم منیبہ (ابوالفضل انکلیو، اوکھلا) و سوم محمد حمزہ (نظام الدین) رہے۔ جبکہ دینیات کے گروپ اے میں محمد عمر (مصطفی آباد)، محمد سالم(ذاکر نگر) و اریبہ (غازی آباد)نے بالترتیب اوّل دوم اور سوم پوزیشن حاصل کیں۔ گروپ بی میں تینوں پوزیشن پر کامیاب ہونے والے طالب علموں کے نام سارہ(مصطفی آباد)، محمد غفران(پھاٹک حبش خاں) اور محمد عظمت (نظام الدین) ہیں۔گروپ سی میں پہلی پوزیشن انم (غازی آباد)، دوسری مدیحہ(لال کنواں) و تیسری پوزیشن محمد دانش(مصطفی آباد) نے حاصل کیں۔کامیاب طلبہ کو سرٹیفیکیٹ کے علاوہ انعامات میں سائیکل، بیڈمنٹن ریکٹ، اسکول بیگ ، گھڑی و نقد انعامات سے نوازا گیا۔

قرأت قرآن کریم و دینیات مُسابقہ کا کامیاب انعقاد

تقریب کا آغازتلاوتِ کلام الہٰی سے ہوا، جس کے بعد مسابقے میں حصہ لینے والے طلبہ نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے۔ جج صاحبان نے اُن کی کارکردگی کی بنیاد پر اُن کو نمبرات دیئے، جن کی بنا پر اُن کی پوزیشن کا فیصلہ لیا گیا۔ نتائج مرتب دینے کے بعد مہمانِ خصوصی مولانا محمد کلیم صدیقی کے دستِ مبارک سے انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بچوں کے ہر اساتذہ کو بھی ٹرافی سے نوازا گیا۔تقریب تقسیم انعامات سے قبل اپنے صدارتی خطبے میں مولانا کلیم صدیقی نے مکاتب دینیات کی کاوشوں اور کامیابی پر اُن کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثریت کو یہ نہیں معلوم کہ ناظرہ قرآن شریف پڑھنے والوں میں 95 فیصد سے زائد افراد اُس طرح قرآن شریف نہیں پڑھتے جیسے پڑھنا چاہیے۔ یعنی پانچ فیصد سے بھی کم لوگ درست طریقے سے قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مکاتب دینیات کے قائم ہونے سے قرآن شریف بہتر طورپر پڑھنے میں مدد ملے گی۔ اپنے اختتامی کلمات میں تقریب میں موجود شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے مولاناکلیم صدیقی نے کہا کہ آپ سب عہد کریں کہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں اس طرح کے مکاتب قائم کریں گے۔

قرأت قرآن کریم و دینیات مُسابقہ کا کامیاب انعقاد

مولانا محمد الیاس کی زیر سرپرستی میں منعقد اس تقریب کی نظامت کے فرائض مفتی حسام الدین قاسمی و مولانا شعیب قاسمی نے ادا کیے۔ جبکہ ناظم مسابقہ مولانا مفتی محمد فضیل رہے۔ مولانا شمیم، مولانا بلال و الحاج انصار عالم کی زیر حمایت و الحاج اصغر حسین کی زیر عنایت منعقد ہوئی اس تقریب کے اختتام میں مولانا محمد الیاس نے دعا کرائی۔

قرأت قرآن کریم و دینیات مُسابقہ کا کامیاب انعقاد

اس تقریب کی قیادت کرنے والوں میں مولانا ارشاد قاسمی ، مولانا ولی اللہ قاسمی ، مولانا ارشاد ندوی ، قاری نثار ، مولانا قطب العالم و قاری اسلام الدین پیش پیش رہے۔جبکہ الداعیان میں محمد دلشاد عالم، اعجاز نور، مولانا مفتی فرقان ندوی ، حاجی ابراہیم ، حاجی اخترالحسن، مولانا مفتی معین الدین قاسمی، انجینئر ارشاد، ڈاکٹر شریف شامل ہیں۔مجلس استقبالیہ کے ارکان محمد رضوان، مفتی عبداللہ، مولانا عالم، مولانا عبداللہ، قاری عارف جمال، مولانا محمد شہزاد، مفتی زید، مفتی فاروق، طیب عمر، ایس یو خان، حیدر اعظم ، نصرت ظہیر، حافظ دانش، مولانا طیب، الحاج شکیل، الحاج افضال، الحاج موسیٰ، حافظ رضوان، الحاج سرفراز، عارف، ناصر اقبال کے علاوہ طلبا کے والدین و علاقے کے معزز شخصیات نے بھی اس مسابقے میں شرکت کر طلبا اور اُن کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM