این ایس یو آئی کے نیشنل میڈیاکنوینراور میڈیا کو آرڈنیٹر کے ناموں کا اعلان

محمد سلطان بابا، ضیاء الحق اور سیامنوچا این ایس یو آئی کے قومی کنوینر منتخب ہوئے ہیں جب کہ ملک ی سبھی ریاستوں سے تقریباً 37 نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ،نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا ( این ایس یو آئی ) کے نیشنل میڈیا کنوینر اور نیشنل میڈیا کو آرڈنیٹروں کے نام کا گزشتہ روز قومی صدر فیرو زخان نے اعلان کر دیا ۔ قومی صدر کے مطابق یہ سبھی لوگ ایک ٹیم کے طور پر قومی سطح پر میڈیا سے رابطہ رکھیں گے اور این ایس یو آئی کے بینر تلے اٹھائی جانے والی سبھی باتوں کو میڈیا تک پہنچائیں گے تاکہ عوام اور سرکا ر دونوں ہی طلباء کے مسائل کو ٹھیک سے سمجھ سکیں ۔

فیروز خان کے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق نیشنل میڈیا کنوینر کے طور پر ضیاء الحق ، سیا منوچا اورمحمد سلطان عرف بابا کا انتخاب کیاگیا ہے جبکہ نیشنل میڈیا کو آرڈنیٹر کے طور پر ملک کی سبھی ریاستوں سے تقریبا 37 نوجوانوں کو منتخب کیاگیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں اس اہم ذمہ داری کو نبھائیں اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کریں۔

واضح رہے کہ نیشنل میڈیا کنوینر کے طور پر جن تین لوگوں کا انتخاب کیا ہے ان میں سے محمد سلطان عرف بابا اور ضیاء الحق کو ریاستی سطح پر میڈیا کوآرڈنیٹر کا اچھا خاصہ تجربہ ہے ۔محمد سلطان نے چنڈی گڑھ میں اور ضیاء الحق نے اتر پردیش میں اہم ذمہ داری نبھائی تھی جس کے عوض ان کا انتخاب قومی سطح پر کیاگیا ہے ۔ ضیاء الحق ایٹاوا کے رہنے والے ہیں اور دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی آخری سال کے طالب علم ہیں جبکہ محمد سلطان بابا شمال مشرقی ضلع دہلی کے جعفر آباد کے رہنے والے ہیں او راسکول سطح سے ہی سماجی خدمات میں مصروف رہے ہیں۔ ان کے دادا بابا برکت علی علاقہ کے معروف سماجی کارکن رہے ہیں وہیں ان کے تایا محمد ابراہیم بابا بھی سماجی خدمات میں پیش پیش رہے ہیں۔ سلطان نے ذاکر حسین دہلی کالج (مارننگ) سے گریجویشن کیا ہے جبکہ اسی دور میں طلباء یونین میں جوائنٹ سکریٹری رہے اور اس کے بعد جرنلزم کے طالب علم رہے اور آئی آئی ایم سی سے فراغت حاصل کی ہے ۔فی الحال مکمل طور پر طلبا ء تنظیم میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان دونوں نوجوانوں کا مشترکہ طور پر یہی کہنا تھاکہ کانگریس ایک ایسی جماعت ہے جس میں بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی خدمت کرنے کے جذبے کو فروغ دیا جاتا ہے ۔ کانگریس کے کسی بھی پروگرام یا اجلاس میں کبھی کسی کے خلاف نفرت یا زہر اگلنے والی کوئی بات ہمارے سامنے نہیں آئی جیسا کہ دیگر طلباء تنظیمیں یا سیاسی جماعتیں کر تی ہیں ۔ وہیں این ایس یو آئی ایک ایسی تنظیم ہے جس نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی ہے اور طلباء کے حقوق کے لئے ہر سطح پر جد و جہد کرنے کو تیار رہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔