مودی حکومت کی آئین مخالف پالیسیوں کے خلاف ممبئی کانگریس نے نکالی 'آئین بچاؤ' پدیاترا

ممبئی کانگریس کی طرف سے نکالی گئی اس پدیاترا میں مہاتما گاندھی فاؤنڈیشن کے صدر تشار گاندھی، سابق رکن پارلیمنٹ سنجے نروپم، رکن اسمبلی بھائی جگتاپ اور اسلم شیخ وغیرہ نے شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصاویر: پریس ریلیز</p></div>

تصاویر: پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

مہاراشٹر میں کانگریس لگاتار بی جے پی کی ملک مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہمارے ملک کے آئین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے اور اسی وجہ سے 'سنویدھان (آئین) بچاؤ دیش بچاؤ' نعرے کے تحت ممبئی کانگریس کی صدر پروفیسر ورشا گائیکواڑ کی قیادت میں آج ممبئی کانگریس نے دادر شیواجی پارک میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے سے چیتہ بھومی تک 'آئین بچاؤ' پدیاترا نکالی گئی۔

ممبئی کانگریس کی طرف سے نکالی گئی اس پدیاترا میں مہاتما گاندھی فاؤنڈیشن کے صدر تشار گاندھی، سابق رکن پارلیمنٹ سنجے نروپم، رکن اسمبلی بھائی جگتاپ اور اسلم شیخ، ممبئی کانگریس کے ورکنگ صدر اور سابق رکن اسمبلی چرن سنگھ سپرا، مہاراشٹر پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر نسیم خان، سابق رکن اسمبلی مدھو چوان اور اشوک بھاؤ جادھو، کانگریس ترجمان یوراج موہتے اور سچن ساونت، ممبئی مہیلا کانگریس کی صدر انیشا باگول سمیت بڑی تعداد میں کانگریس لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ اس دوران آئین  بچاؤ پدیاترا میں شریک تمام افراد نے مودی حکومت کی آئین مخالف پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس کے علاوہ تمام حاضرین نے آئین کا دیباچہ پڑھا اور آئین کا حلف اٹھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔