بھگوڑوں کی مددگار مودی حکومت کو برخاست کیا جائے

کانگریس کمیٹی امروہہ کا صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ

تصویر سالار گازی
تصویر سالار گازی
user

پریس ریلیز

سالارغازی

ضلع و شہر کانگریس کمیٹی امروہہ کے زیر اہتمام منعقد احتجاجی مظاہرہ کے بعد صدر جمہوریہ ہند کو مطالباتی مکتوب ارسال کر حکومت ہند کوبرخاست کرنے اور ملک میں صدر راج نافدکرنے کا مطالبہ کیا ہے، قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے حکومت ہند کے خلاف یہ سخت رخ حال ہی میں ہوے پی این بی گھوٹالہ کے مدنظر اختیار کیا گیا ہے ضلع و شہر کانگریس کمیٹی امروہہ نے ہائی کمان کی ہدایت پر مودی حکومت پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور کانگریس کی علاقائی کمیٹیوں نے مودی حکومت کو نشانہ پر لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں نیرومودی کی طرح دوسرے اور لوگ بھی بدعنوانیوں کے بعد ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ایک کے بعد ایک مسلسل ہوتے گھوٹالوں سے صاف ہے کہ مودی حکومت نہ صرف بدعنوان لوگوں کی مدد گار ہے بلکہ کہیں نہ کہیں مسلسل ہوتی بدعنوانیوں میں ملوث بھی ہے۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
مودی حکومت کے خلاف میمورنڈم پیش کرتے امروہہ ضلع کے کانگریسی کارکنان

صدر جمہوریہ ہند کو ارسال مکتوب میں کانگریس نے علاقائی یونٹ کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے ایک جانب حکومت کے عوام مخالف فیصلے اور تو دوسری جانب ملک میں مسلسل ہوتے گھوٹالے ملک کو بربادی کی جانب لے جا رہے ہیں ان سب کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے مظاہرین کے ذریعے کہا گیا کہ مسلسل تین سال قبل پی ایم او کو تحریری شکایت موصول ہونے کے باوجود ملک کی خطیررقم نیرو مودی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جو کہ سرکار کی سخت لاپروائی کا نمونہ ہے ۔تین سالوں کے طویل عرصہ تک وزیرا عظم ہند اور وزیر خزانہ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے اور صحیح بات پیش نہ کر سنگین جرم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو فوراً برخاست کیا جانا اور جانچ کیا جانا ضروری ہو گیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی وجے مالیا و دیگرلوگ ملک کی بڑی رقم لیکر بھاگنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جن کے خلاف بھی ملک کی موجودہ حکومت کوئی ٹھوس اقدام اٹھانے یا سخت کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہے کانگریس پارٹی کے ذریعے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت کو فوراً برخاست کیا جائے اور ملک میں صدر راج نافد کیا جائے اس موقع پر صوبائی جنرل سکریٹری منوج بھاردواج ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی رکن پی سی سی ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ ،فیض عالم راینی، افسر علی ، نرالے انصاری، فراست خان، اومکارسنگھ کٹاریہ ، راجندرتیاگی، خرم چودھری ، پرویز صدیقی، جیون سنگھ، معراج الظفر ،عبد الملک،بھوپندر، سنگھ، سمن لتا جاٹو، سردار اندر جیت سنگھ، عمر خان، حاجی خورشید ، انور شاہد سیفی ا ور ہری سنگھ مریاوغیرہ کے علاوہ درجنوں کانگریسی ارکان موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔