مولانا خلیل الرحمن اور مولانا خالد سیف اللہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مقرر

فائل تصویر - Getty Images
فائل تصویر - Getty Images
user

پریس ریلیز

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ منعقدہ 10ستمبر 2017ء بھوپال میں ارکان عاملہ نے اتنے بڑے ملک میں اور میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر بورڈ کے کئی ترجمان متعین کرنے کے سلسلہ میں اتفاق رائے سے صدر محترم اور جنرل سکریٹری صاحبان کو اختیار دیا تھا۔ حضرت صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جنرل سکریٹری کے مشورہ سے میڈیا سے بورڈ کی ترجمانی کے لئے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب رکن عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈ کو پہلے کل ہند ترجمان کے طور پر مقرر فرمانے کا اعلان 15ستمبر 2017ء کو کیا تھا اور آج حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب حیدرآباد کو بھی بورڈ کا ترجمان مقررفرمایا ہے۔ انہی دونوں کو تمام معاملات و مسائل میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے نمائندگی کا حق و اختیار حاصل ہوگا۔

جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داروں سے گذارش کی ہے کہ وہ بورڈ کی طرف سے نمائندگی کے لئے ان حضرات سے رابطہ کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔