تمل ناڈو: ویلور ضلع میں مولانا آزاد کو یاد کیا گیا

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

ویلور۔ بھارت رتن مولا ناابو الکلام آزاد کے 129 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر کے ساتھ تمل ناڈو میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ویلور ضلع کے وانیمباڈی قصبہ میں تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیر مین اسلم باشاہ کی قیادت میں مولانا آزاد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئر مین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے اس موقع پر جاری پریس نوٹ میں کہا کہ مولانا آزاد کا یوم پیدائش کہنے کو تو ’قومی یوم تعلیم‘ ہے لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اس دن وہ جوش و خروش نہیں ظاہر کرتی جو اس دن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کے حکومت کو اس تعصبانہ رویہ سے بعض آنا چاہئے۔

تمل ناڈو: ویلور ضلع میں مولانا آزاد کو یاد کیا گیا

اسلم باشاہ نے کہا کہ مولانا آزا ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے ۔ انہوں نے اپنے کام کی مدت میں تعلیم کے شعبہ میں قابل تحسین کام کیا۔ باشاہ نے کہا کہ مولانا آزاد کا نظریہ تھا کہ قوم کو پستی اور پسماندگی کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے ہمیں تعلیم کے نور کو اپنانا ہی ہوگا۔ اسلم باشاہ نے کہا کہ مولانا آزاد کی وجہ سے ملک میں آئی آئی ٹی جیسے بین الاقوامی سطح کے ادارے کا قیام ہوا۔

ڈاکٹر اسلم باشاہ نے کہا کہ تعلیم ہماری روزمرہ کی زندگی کے لئے بے حد ضروری ہے اور ابو لکلام آزاد نے اس ملک کے لوگوں کو یہ ترغیب دی ، آپ اگر تعلیم یافتہ ہو تو ہی حب الوطنی کے اصل معنوں کوجان سکتے ہیں۔

ویلور ضلع کے ونیمباڈی میں منعقدہ تقریب کے دوران ضلعی چیر مین الیاس خان، ونیمباڈی کے سابق چیرمین فرید احمد، ونیمباڈی چیرمین مدثر احمد، ونیمباڈی یوتھ کانگریس صدر فیصل امین، جنرل سکریٹریt شائق اسلم، سمیع اللہ، خاتون ممبر وجے لکشمی اور عبداللہ باشاہ موجود رہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Nov 2017, 4:55 PM