کولکاتہ میں معیشت کی جانب سے 10ویں کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس کا کامیاب انعقاد

کل ہند تجارتی اجلاس میں مغربی بنگال کی مشہور شخصیت الامین مشن کے بانی جنرل سکریٹری ایم نورالاسلام کو ایڈوپرینر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

معیشت کی جانب سے 10ویں کل ہند معاشی و تجارتی اجلاس کا انعقاد کولکاتہ کے کلا مندر میں 14 نومبر کو کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے ماہرین معیشت کے ساتھ تاجر برادری کی شرکت رہی۔ مختلف میدان میں وابستہ بہار، جھارکھنڈ، اوڈیسہ و مغربی بنگال کے تقریباً 300 سے زائد تاجر و تاجرات نے معاشی و تجارتی اجلاس میں شرکت کر کےاستفادہ کیا۔

کل ہند تجارتی اجلاس میں بنگال کی مشہور شخصیت الامین مشن کے بانی جنرل سکریٹری ایم نورالاسلام کو جہاں ایڈوپرینر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا وہیں ربڑ انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھیتان ایکلاچلو برانڈ کو کسٹمر فرینڈلی برانڈ آف دی ایئر 2021 ایوارڈ سے نوازا گیا، عمر ریٹیل نے فاسٹیسٹ گروئنگ کمپنی آف دی ایئر کا خطاب جیتا جبکہ حلال پروڈکٹ کو پرموٹ کرنے پر رہبر فاینانشیل سروسز کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔


پروگرام کے منتظم اور معیشت کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض نے اس موقع پر کہا کہ معیشت اپنے تجارتی اجلاس کے ذریعہ جہاں لوگوں کے بیچ ربط و تعلق کا کام کرتی ہے وہیں مختلف صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں پہچان دینے کی کوشش کرتی ہے۔ 2009 سے قائم ادارہ معیشت ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم ہے اور دہلی، ممبئی، بنگلور کے ساتھ کولکاتہ جیسے میٹرو پولیٹن شہر میں تجارتی اجلاس منعقد کر کے اس بات کی کوشش کرتا رہا ہے کہ دیگر ریاستوں میں پھیلے ہوئے تاجر برادری آپسی ربط و تعلق کے ساتھ جہاں اپنی تجارت کو فروغ دیں وہیں آپسی کنکٹی ویٹی کے ذریعہ ایک دوسرے کی تجارت سے مستفید ہوں۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں بامبے اسٹاک اکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنی اوکٹا ویئر ٹکنالوجی کے منیجنگ ڈائرکٹر اسلم خان ممبئی سے شریک تھے تو ربر فائنانشیل سروسیز کے انویسٹمنٹ ہیڈ راشد شریف بینگلور سے تشریف لائے تھے جبکہ دہلی کی معروف کمپنی سہولت مائکرو فائنانس کے سی او او ارشد اجمل پٹنہ سے تشریف لائے تھے۔ 10ویں کل ہند تجارتی اجلاس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں خواتین تاجروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے پروڈکٹ کو حاضرین کے سامنے پیش کیا جبکہ بڑی تعداد میں خواتین تاجر شریک رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔