مدرسہ تجوید القرآن بنا ممبئی کا پہلا ڈیجیٹل مدرسہ، رکن اسمبلی اسلم شیخ کے ہاتھوں ہوا افتتاح

اسلم شیخ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نور مہر چیریٹیبل ٹرسٹ نے ممبئی میں پہلے مدرسے کو ڈیجیٹائز کر کے طلباء کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈیجیٹل مدرسے کا افتتاح کرتے ہوئے اسلم شیخ</p></div>

ڈیجیٹل مدرسے کا افتتاح کرتے ہوئے اسلم شیخ

user

پریس ریلیز

ممبئی: ’’بدلتے زمانے کے ساتھ تعلیمی میدان میں آئے انقلاب اور ڈیجیٹلائزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے دینی مدارس کو ڈیجیٹلائز کرنا خوش آئند ہے۔ ایسے اقدامات کی ستائش کے ساتھ انہیں بھرپور مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ یہ باتیں ممبئی شہر کے سابق نگراں وزیر و رکن اسمبلی اسلم شیخ نے آج ملاڈ مالونی میں واقع مدرسہ تجوید القرآن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

دراصل نور مہر چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ تجوید القرآن اور نور مہر ہائی اسکول کو آج ’انٹریکٹیو بورڈ‘ سے آراستہ کیا گیا، جس کا افتتاح مقامی رکن اسمبلی اسلم شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ دینی مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو ڈیجٹل ایجوکیشن سے جوڑنے کی غرض سے اس موقع پر طلباء میں ٹیب بھی تقسیم کئے گئے۔

مدرسہ تجوید القرآن بنا ممبئی کا پہلا ڈیجیٹل مدرسہ،  رکن اسمبلی اسلم شیخ کے ہاتھوں ہوا افتتاح

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسلم شیخ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نور مہر چیریٹیبل ٹرسٹ نے ممبئی میں پہلے مدرسے کو ڈیجیٹائز کر کے طلباء کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے۔ اسلم شیخ نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مدارس اور اسکول ڈیجیٹل ہوتے جائیں گے طلباء کو مختلف سہولیات، مثلاً ای لائبریری، آن لائن لیکچرز کی سہولت اور دنیا بھر میں موجود تعلیمی اداروں اور اُن کے نصاب کی معلومات حاصل ہو سکے گی۔ اس سے طلباء کے تعلیمی معیار میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ وہ عالمی سطح کے تعلیمی نظام کو جاننے اور سمجھنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اُنہوں نے آخر میں کہا کہ چندریان 3 کی کامیابی میں ملک کے سائنسدانوں کا سب سے بڑا رول رہا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس ٹیم میں 3 مسلم نوجوان بھی شامل تھے۔ لہٰذا میں یہی اُمید کرتا ہوں کہ ہمارے مدارس اور تعلیمی اداروں کے بچے بھی مستقبل میں مزید ایسی کامیابیوں کا حصہ بن کر قوم و ملک کا نام روشن کریں گے۔

اس تقریب میں ٹرسٹ کے صدر سید علی حسین، امام الہند فاؤنڈیشن کے صدر مولانا نوشاد احمد صدیقی، آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری علامہ بنی حسنی اور دیگر معززین موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔