مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ

آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ ہے جبکہ میرٹ پر مبنی داخلوں کے لیے فارم 09 جولائی 2018 تک بھرے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے ریگولر تعلیمی پروگرام 2018 میں داخلے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے انٹرنس ٹیسٹ کی بنیاد پر آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 26مارچ ہے۔ واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی کے 24شعبوں میں 78کورسز کی تعلیم جاری ہے اور ان سارے پروگرام کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ فی الحال یونیورسٹی کے حیدرآباد سینٹر میں پی ایچ ڈی، بی ایڈ، بی ٹیک، ایم اے، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم ٹیک، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ، اور ڈپلومہ انجینئرنگ۔ لکھنؤ کیمپس میں ایم اے عربی، پی ایچ ڈی، سری نگر کیمپس میں پی ایچ ڈی اور اسلامک اسٹڈیز، بھوپال، سری نگر (جموں و کشمیر )اور دربھنگہ میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی، آسنسول، اورنگ آباد، سنبھل، نوح (ہریانہ) اور بیدر میں بی ایڈ جب کہ دربھنگہ، بنگلور، آندھرا پردیش اور کٹک میں ڈپلومہ انجینئرنگ جیسے ریگولر تعلیمی پروگرام جاری ہیں۔

اس کے علاوہ میرٹ پر مبنی داخلوں کے لیے فارم 09جولائی 2018 تک بھرے جائیں گے۔ میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے پوسٹ گریجویٹ، بی اے، بی ایس سی، جے ایم سی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ، اور مدارس کے طلبہ کے لیے برج کورس جیسے پروگرام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام کورسز حیدرآباد سمیت مذکورہ بالا تمام سینٹر پر بھی چلائے جاتے ہیں۔ ریجنل سینٹر دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد پرویز نے طلبہ سے اپیل کی ہے آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے پسندیدہ کورس کا انتخاب کرکے آن لائن فارم جمع کردیں۔ پرعزم کامیابی کے لیے پرجوش ہدف ضروری ہے۔ اس لیے متعلقہ مضامین یا کورس میں ذوق و شوق کی بنیاد پر ہی اپنے کورس کا انتخاب کریں۔انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔