عوامی مقام پر لڑکیوں کے خلاف بڑھ رہا تشدد فکر انگیز: پروفیسر نجمہ اختر

لڑکیوں کے ساتھ عوامی مقامات پر ہو رہے استحصال کے خلاف گزشتہ دنوں ایک بیداری مہم کا اختتام، اس بیداری مہم کا انعقاد ’یوا‘ ممبئی اور نویا نویلی نندا کے تعاون سے ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

سروجنی نائیڈو سنٹر فار ویمنز اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گزشتہ دنوں یوا، ممبئی اور نویا نویلی نندا کے تعاون سے عوامی مقام پر لڑکیوں کے ساتھ ہو رہے استحصال کے خلاف ایک مہم شروع کی۔ جون ماہ کے آخر میں شروع ہوئی یہ مہم ہندوستان کے 8 اضلاع کے 28 کالج سے ہوتے ہوئے آخری منزل یعنی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 7 جولائی کی شام بجے ختم ہوئی۔ اس میں تقریباً 350 طلبا نے شرکت کی۔ مہم کا مقصد نوجوانوں میں سڑکوں پر ہو رہے استحصال کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور لڑکیوں میں خوددار بننے کی ترغیب پیدا کرنا تھا۔ اس کے لیے فیلوشپ اور فنڈنگ کا موقع فراہم کرنے کی جانکاری بھی دی گئی۔

اس پروگرام کا آغاز سروجنی نائیڈو سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر بلبل دھر جیمس نے مہم کی اہمیت اور مقصد کو بتاتے ہوئے کیا اور پھر تقریب کی صدر وائس چانسلر، پروفیسر نجمہ اختر کو مدعو کیا۔ پروفیسر اختر نے اپنی صدارتی تقریر میں عوامی مقام پر لڑکیوں کے خلاف بڑھ رہے تشدد کے خلاف اپنی فکر ظاہر کی اور اداروں کی ذمہ داریوں پر زور دیا۔ انھوں نے جنسی برابری اور ترقی میں خواتین کے کردار پر بھی زور دیا اور اس ضرورت پر زور دیا کہ صحت مند ملک کی تعمیر مضبوط خواتین سے ممکن ہوگی، اس لیے خواتین کا خود مختار ہونا ضروری ہے جو تعلیم، بیداری اور ہنر پر مبنی تربیت کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عوامی مقام پر لڑکیوں کے خلاف بڑھ رہا تشدد فکر انگیز: پروفیسر نجمہ اختر

تقریب کے مہمانانِ خصوصی نویا نویلی نندا، ’یوا‘ کے بانی نکھل تنیجا اور یش پیسے تھے۔ نویا کے ساتھ ایک گفتگو کی نظامت نکھل تنیجا نے کی کہ کس طرح ہر لڑکی اپنی کمزوریوں سے نمٹ سکتی ہے۔ تقریب کے آخر میں منتخب طلبا کے ساتھ آخری دور کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ نکھل تنیجا اور یش پیسے نے بتایا کہ انھوں نے نویا کے ساتھ کس طرح اپنا کاروبار شروع کیا۔ نکھل نے سماجی اثرات جیسے سنجیدہ ایشو پر بھی بات کی۔

یہ تقریب 7.45 بجے شام تک چلی جس کا اختتام تقریب کی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فردوس عظمت صدیقی کے ذریعہ پوری ’یوا‘ ٹیم کا رسمی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔ آخر میں سروجنی نائیڈو کے سنٹر فار ویمنز اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈائریکٹر پروفیسر بلبل دھر جیمس نے فیکلٹی آف فائن آرٹ کے شریک پرنسپل شاہ ابوالفیض کے ذریعہ تیار کردہ نویا نندا کا پورٹریٹ بطور تحفہ نویا نندا کے قابل احترام قدم کے لیے انھیں پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔