سونیا گاندھی کا پیغام اور چادر لے کر عمران پرتاپ گڑھی پہنچے اجمیر

درگاہ کے صحن میں کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن و امان کے لیے دعائیں کی۔

عمران پرتاپ گڑھی اجمیر شریف درگاہ میں سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے
عمران پرتاپ گڑھی اجمیر شریف درگاہ میں سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کا پیغام اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی طرف سے بھیجی گئی چادر لے کر آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اور ان کے ساتھ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، انچارج سکریٹری جنرل اجے ماکن خواجہ غریب نواز کے دربار اجمیر درگاہ پہنچے۔ درگاہ کے صحن میں کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن و امان کے لیے دعائیں کی۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر گووند ڈوٹاسرا، کابینہ وزیر صالح محمد، وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان، ایم ایل اے حاکم علی، راجستھان اقلیتی چیئرمین عابد کاغذی اور سماجی کارکن ایم ڈی چوپدار نے چادر کے ساتھ شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔