عاجزی، انکساری، اخوت، مساوات اور حقوق العباد کی ادائیگی ہی روزہ کا اصل مقصد

ہاشمی پی جی کالج سے بین الاقوامی سماجی تنظیم ارفنس ان نیڈ کے زیر اہتمام 500 بیوہ ضرورت مند خواتین کو رمضان کٹ تقسیم کی گیئں۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
user

پریس ریلیز

سالار غازی

امروہہ: بین الاقوامی سطح پر سماجی فلاح بہبود بالخصوص یتیم بچوں کی تعلیم و بیوہ خواتین کی ہر ممکن مدد کرنے والی سماجی تنظیم ارفنس ان نیڈ کے زیر اہتمام امروہہ و ہاشمی گرلس پی جی کالج امروہہ میں کم و بیش 500 بیوہ غریب و پسماندہ خواتین کو رمضان کٹ تقسیم کی گیئں ،تنظیم ارفنس ان نیڈ کے زیر اہتمام تقسیم کی جانے والی اس رمضان کٹ میں غذائی اشیاء کے علاوہ ضرورت کا دیگر سامان بھی موجود ہے۔

فروغ تعلیم میں سرکردہ سماجی تنظیم ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کے زیر اہتمام جاری ہاشمی گرلس پی جی کالج امروہہ میں منعقد تقریب کا آغاز مکرم علی کے ذریعے پیش کی گئی تلاوت قران کریم سے ہوا ۔جبکہ معروف نعت خواں اسلم بقائی امروہوی نے بارگاہ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ میں نذرانہ عقیدت تحفہ نعت پیش کیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر منصب کے ذریعے کرائی گئی دعا کے ساتھ تقسیم سامان کا سلسلہ شروع ہوا۔

ارفنس ان نیڈ کی جانب سے تقسیم سامان سے قبل کثیر تعداد میں موجود خواتین کو خطاب کرتے ہوے قومی ڈائریکٹر ہند نجم الثاقب خان نے کہا کہ ارفنس ان نیڈ گزشتہ بارہ سے زائد سالوں سے بیوہ غریب و پسماندہ ضرورت مند خواتین کے علاوہ یتیم بچوں کی تعلیم و بہتر تربیت پر کام کر رہی ہے، نجم الثاقب خان نے بتایا کہ تنظیم کے بانی شیخ انیس محمد جو کہ انگلینڈ کے بڑے تاجروں میں شمار ہیں کی ذاتی کوششوں اور سنجیدہ کوششوں و توجہ سے یہ سب ممکن ہو پاتا ہے، نجم الثاقب خان نے کہا کہ ہم سب ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے رمضان کٹ میں موجود غذائی اشیاء و سامان ضرورت کی تفصیل حاضرین کو عام کرتے ہوئے نجم الثاقب خان نے کہا کہ اللّه تبارک وتعالیٰ تنظیم کی کوششوں بانی اور مددگاروں کی مدد کرے اور اس کے لینے و دینے کو قبول فرمائے۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یہ تنظیم بہار، جھارکھنڈ، ہریانہ اور کشمیر وغیرہ میں رمضان کے دوران تقریباً 5000 راشن کٹ تقسیم کر رتی ہے، انہوں نے کہا تنظیم اور ان کا سب سے بڑا مقصد بیوہ ضرورت مند خواتین کی مدد کے علاوہ یتیم بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات کا خیال رکھنا ہے ، تنظیم انسانی حقوق کے دائرہ میں رہتے ہوے بلا تفریق مذہب و نظریات ، ضرورت مند لوگوں کے لئے کارفرما ہے ، تنظیم کے زیر اہتمام یتیم خانہ بھی ہے جو 300 بچوں کی کفالت کی اہلیت کا حامل ہے ، ارفنس ان نیڈ کے زیر اہتمام جاری تمام منصوبے اہل خیر حضرات کی مدد سے جاری ہیں۔

چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے تنظیم و ڈائریکٹر ہند نجم الثاقب خان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ تنظیم نے اس مبارک ماہ میں افضل ترین خدمات کی میزبانی کے لئے ہاشمی پی جی کالج کو یہ مبارک شرف عطا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ارفنس ان نیڈ اور نجم الثاقب خان جو کام انجام دے رہے ہیں وہی رمضان کا اصل پیغام ہے روزہ کا اصل مقصد ہی عاجزی انکساری ، اخوت، مساوات، صبر اور حقوق العباد کی ادائےگی ہے ، آخر میں ڈاکٹر ہاشمی نے تنظیم کو نیک و مبارک کام کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللّه ہر بہتر کام کی جزا دینے والا ہے رمضان المبارک میں اسلامی تعلیمات اور پیغام کو عام کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے جب انسان اپنے اعمال و کردار سے اللّه کے احکامات اور نبی کی سنتوں کی پیروی کرتے ہوے غریب نادار کمزوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھا کر ماہ کریم کی سعادتوں سے مستفید ہونے کا شرف حاصل کر تمام عالم کے سامنے نمونہ عمل پیش کیا جا سکتا ہے جو ارفنس ان نیڈ کر رہی ہے اس موقع پر اسرار احمد نسیم فاروقی ،شہباز اختر العباس ، گلزار اور دیگر حضرات موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔