حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء ایک معتبر ادارہ

مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے غیر مستند اداروں کی جاری فہرست میں غلطی سے حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج لاء کا نام شامل ہوا تھا۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
user

پریس ریلیز

سالار غازی

امروہہ: مہاتما جیوتی با پھولےروہیل کھنڈیونیورسٹی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے صاف کیا ہے کہ امروہہ میں جاری حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کو بار کونسل آف انڈیا کی منظوری حاصل ہے قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے غیر مستند اداروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں غلطی سے حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج کا نام بھی درج تھا ، جس کی وضاحت کرتے ہوے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے صفائی پیش کی گئی ہے ۔

یونیورسٹی کی جانب سے صاف طور پر کہا گیا ہے کہ امروہہ میں جاری حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کو بار کونسل آف انڈیا کی منظوری حاصل ہے ، پرنسپل حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء ڈاکٹر رانا پروین نے مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے موصول وضاحتی خط جاری کرتے ہوئے جملہ طلبہ و طالبات کو مطلع کیا کہ یونیورسٹی کے ذریعے جاری غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست میں حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کا نام غلطی سے درج ہوا ہے ۔جس کی وضاحت یونیورسٹی کے ذریعے کر دی گئی ہے۔

رانا پروین نے سبھی طلبہ و طالبات کو بتایا کہ حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء بار کونسل آف انڈیا کے ذریعے جاری منظوری خطو طD.785/2018/ffelin کےمطابق تین سالہ و پانچ سالہ کورس کے لئے پوری طرح مستند ادارہ ہے ۔

بی ای سی کے ذریعے جس کی اطلاع بذریعہ ای میل 29 جون 2018 کو روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو کر دی گئی تھی جس کی بنا پر مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے 29 جون کو ٹیمپریری پرویزنل سند حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کو جاری کر دی تھی۔

ڈاکٹر رانا پروین نے مزید کہا کہ حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء میں تین سالہ و پانچ سالہ کورس کے لئے جاری تمام داخلے بار کونسل آف انڈیا و مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں جو کہ پوری طرح مستند ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ایل ایل بی پانچ سالہ و تین سالہ کورس کے لئے داخلوں کی آخری تاریخ 20 جولائی کر دی گئی ہے ، جن طلبہ و طالبات نے داخلوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ کالج پہنچ کر 20 جولائی تک رجسٹریشن کرانے کے بعد داخلے لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔