غلام نبی کمار ’مظہر امام ایواڑ‘ سے سرفراز 

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے غلام نبی کمار کو یہ ایوارڈ ’المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ‘ دربھنگہ کی جانب سے دیا گیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

جموں و کشمیر کے قصبہ چرارشریف، کمارمحلہ سے تعلق رکھنے والے اور دہلی یونیورسٹی میں اردو کے اسکالر اور محقق و مبصر غلام نبی کمارکو ساہتیہ کار ادبی سنگم کے زیر اہتمام ’المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ‘دربھنگہ (بہار) کی جانب سے’مظہر امام ایوارڈ‘سے نوازا گیا ۔یہ ایوارڈ انہیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ غلام نبی کمار کو ایوارڈ ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ’اردو زبان کا فروغ اور ہماری ذمہ داریاں‘ اور کل ہند مشاعرہ کے دوران معروف سائنسداں مانس بہاری ورما،شمیم قاسمی،حنیف ترین،منصور خوشتر اور انتخاب ہاشمی کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
ایوارڈ تقریب میں ڈائس پر موجود معزز شخصیات

اس موقع پر غلام نبی کمار نے دربھنگہ میں المنصور ایجوکیشنل اینڈویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے منعقد سمینار میں ’اردو زبان کی موجودہ صورتِ حال‘کے عنوان سے اپنا مقالہ بھی پیش کیا۔قومی سطح کے ایوارڈ تقریب اور سمینار میں ملک کے اطراف و اکناف سے آئے اسکالروں کے علاوہ کئی نامورادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔نیز اس میں بہار کے علمی و ادبی، سیاسی و سماجی اور تجارتی و ثقافتی اداروں سے وابستہ حضرات کے علاوہ مختلف مدارس کے طالب علموں کا جوش و خروش بھی دیکھنے لائق تھا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
ایوارڈ تقریب کے موقع پر موجود سامعین

غلام نبی کمار کو ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے کئی معزز و معتبر شخصیات نے مبارکباد پیش کی جن میں ڈاکٹر مشتاق قادری،پروفیسر عبدالستار دلوی،پروفیسر سید سجاد حسین،پروفیسر سید ظہور گیلانی،ڈاکٹرنذیر آزاد،ڈاکٹر مشتا ق احمد وانی،ڈاکٹرمشتاق حیدر،ڈاکٹر درخشاں اندرابی،ڈاکٹر شمس کمال انجم، کامران غنی صبا،ڈاکٹر ریاض توحیدی،پرتپال سنگھ بیتاب،سید ذیشان فاضل،ستیش ومل،زاہد مختار،ڈاکٹر محمد مستمر،سلیم سالک،پریمی رومانی،راجہ یوسف،طارق شبنم،مقبول فیروزی،بشیر چراغ،ڈاکٹر کوثر مزمل،ڈاکٹر نذیر مشتاق،ڈاکٹرداؤد محسن،ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی،دیپک بدکی،ڈاکٹر شاہینہ تبسم،ڈاکٹر عشرت ناہید،ڈاکٹر نعیم اختر،ڈاکٹرقسیم اختر،سالک جمیل براڈ،حبیب سیفی،عمران پاشا،عنایت گل خان،عاصم اسعدی،محمد سلیم علیگ،میر صاحب حسن،انور آفاقی،ڈاکٹر انوارالحق،حقانی القاسمی ،خورشید حیات، نرگس سلطانہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔