حج کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار ’حج واکاتھن‘ کا انعقاد، مرکزی وزیر کرن رجیجو کی شرکت

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’حج واکاتھن‘ تقریب کا افتتاح کیا اور عازمین حج کو سہولیات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں بھی موجود تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>حج واکاتھن کا انعقاد</p></div>

حج واکاتھن کا انعقاد

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے آج (18 فروری) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے منعقدہ ’حج واکاتھن‘ کا افتتاح کیا۔ وہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کے ساتھ حج واکاتھن میں شامل عازمین حج یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پیدل چل کر آنے والے حج  2025 کے لیے حاجیوں کو اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کی ترغیب دی گئی۔

حج کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار ’حج واکاتھن‘ کا انعقاد، مرکزی وزیر کرن رجیجو کی شرکت

اس موقع پر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے منعقدہ واکاتھن کی افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حج 2025 کے لیے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران انہوں نے عازمین حج کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں اور امید ہے کہ اس سال 2025 کا حج سفر گزشتہ سالوں کے مقابلے پرامن اور بہتر طریقے سے ہوگا۔ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو اور واکاتھن میں موجود عازمین حج اور دیگر کا خیرمقدم کیا۔


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حج 2025 میں حج کے دوران جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رہنے کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کو نافذ کرنے کے لیے حکومت ہند کے وزارتِ اقلیتی امور کی اپیل پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس حج واکاتھن کا انعقاد کیا۔ اس کا بنیادی مقصد عازمین حج کو آئندہ 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔ حج واکاتھن کا اہتمام حج نظام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے، جس کا پہلی بار اہتمام کیا گیا ہے اور عازمین حج کو دی جانے والی حج تربیت کے تحت پہلی بار اس انعقاد کا سہرا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔