ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد

دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں محمد ناظر عباس زیدی لکچرر جغرافیہ کی سبکدوشی کے موقع پرایک الوداعی تقریب کا انعقاد

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں محمد ناظر عباس زیدی لکچرر جغرافیہ کی سبکدوشی کے موقع پرایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرعلاقے کے ایم ایل اے حاجی اشراق خان کے علاوہ ارچنا وشوادیپ(ڈی ڈی نارتھ ایسٹ)، ایس۔ کے۔ شرما(ڈی۔ڈی۔ زون) آر۔ کے۔ جوشی (اکاؤنٹ آفیسر)، سنیتا کماری (ایس پی ای)، پشپا ساگر(ڈی ای او)، مینا کماری (پرنسپل زینت محل اسکول)، گیان پرکاش(پرنسپل بوائزاسکول چوہان بانگر)، منجو ارورا(پرنسپل گرلس اسکول چوہان بانگر) اورشریف حیدر نے شرکت فرمائی۔ اسکول کی منتظمہ کمیٹی کے صدر احمد حسن، زین العابدین(منیجر) کے علاوہ چودھری فتح یاب، نورالدین، سرفراز خان وغیرہ نے بھی شرکت فرماکر محفل کو رونق افروز کیا۔

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد

تقریب کی شروعات مہمانان ِخصوصی کے استقبال سے کی گئی جس میں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعدازاں مہمانوں اوراسکول کے سبھی اسٹاف ممبران نے زیدی صاحب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کچھ اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ بارہویں کلاس کی طالبہ علینا زیدی نے استقبالیہ نغمہ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

اسکول کے اردو کے استاد امتیازاحمد نے ایک الوداعیہ نظم پیش کی ، اور اردو کے ہی استاد جعفر حسنین نے ایک غزل پیش کی، جسے سن کر لوگ بہت لطف اندوز ہوئے۔ آخر میں ایس۔ کے۔ شرما اور اسکول کے پرنسپل محمد معروف خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اورناظر عباس زیدی کی بہت تعریف و ستائش کی۔ مزید یہ بھی بتایا کہ اپنی صحت میں بہت نشیب و فراز سے دو چار ہونے کے باوجود انھوں نے اپنے استقلال میں کبھی کمی نہیں آنے دی۔ محفل کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں زیدی صاحب کوتحائف پیش کئے گئے جو کہ اسکول اسٹاف کی طرف سے تھے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض فرحان بیگ اور افسانہ محبوب نے مشترکہ طور پر انجام دئیے۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں سبھی اساتذہ نے اپنا کردار ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔