ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل اسکول جعفرآباد کے بارہویں جماعت کا نتیجہ91 فیصد

فہیم احمد نے 89 فیصد نمبر کے ساتھ اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا جب کہ 81.4 فیصد حاصل کرنے والی مہناز کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ تیسرے مقام پر 80.4 فیصد نمبر حاصل کرنے والے عبدالصمد رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

بتاریخ 26 مئی 2018 سی بی ایس ای بورڈ کے ذریعہ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول کا بارہویں جماعت کا نتیجہ91فی صدرہا۔جو گذشتہ سال کے مقابلے6فی صدزیادہ ہے۔ سال 2017-18میں کل146طلبا نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے132نے کامیابی حاصل کی اور12کمپارٹمنٹ ہیں۔پاس ہونے والے طلبا میں فہیم احمد(کامرس)نے 89 فیصد نمبر حاصل کر کے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔فہیم احمد نے علم معاشیات میں سب سے زیاد96نمبراور کاروباری علوم(بزنس اسٹڈیز) میں 95نمبر حاصل کیے۔مہناز (آرٹس)نے81.4 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا اور اردو میں 96نمبر حاصل کیے ۔عبدالصمد (آرٹس)نے 80.4 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا۔علاوہ ازیں کامرس میں کل39طلبانے امتحان میں شرکت کی جس میں34طلبا پاس ہوئے اور نتیجہ87 فیصد رہا۔آرٹس میں107طلبا نے شرکت کی، جس میں 98طلبا کامیاب ہوئے اور نتیجہ 92 فی صد رہا۔کل 146طلبا میں سے الگ الگ مضمون میں102ڈسٹنکشن حاصل کی گئیں۔ جغرافیہ ، بزنس اسٹڈیز،علم سیاسیات میں صد فی صد طلبا پاس ہوئے۔

نتیجہ کے اعلان کے بعد اسکول کے طلبا و طالبات والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور آپس میں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے بچوں ،ان کے والدین اور اساتذہ سے خوشی کا اظہار کیااور مبارکبارد دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ہماری قوم کے بچے اسی طرح تعلیمی میدان میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کر تے رہیں گے۔اس موقع پر بطورِ خاص ریاض الحسن خان ، رؤف الحسن خان، محمد شاہد ، محمد فہیم، تسلیم احمد، فرحان بیگ،جمیل احمد، شان محمد، آفتاب علی،محمد وسیم، صائمہ، شمع، محمد ناصر، شمیم حسن،سید ناظر عباس زیدی، کو بھی مبارکباد پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */