ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ریاست علی ’اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ‘ سے نوازے گئے

ہندوستان میں ہر سال 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر جہاں تمام اسکولوں میں اسے منانے کا طرز مختلف ہے، وہیں محکمہ تعلیم مذکورہ تاریخ کو سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والے ریاست علی سرٹیفکیٹ کے ساتھ</p></div>
i
user

پریس ریلیز

دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں یومِ اساتذۃ کے موقع پر سالانہ جلسۂ تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں شمال مشرقی دہلی کے علاقہ جعفر آباد واقع ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے فزیکل ایجیوکیشن ٹیچر ریاست علی کو اسپورٹس کے زمرہ میں اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ قومی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیش کیا۔ ایوارڈ میں میڈل کے ساتھ مبلغ 25000 روپے کا چیک، سند اور شال بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گُپتا، وزیر تعلیم آشیش سود، محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر ویدیتا ریڈی، محکمہ کے سکریٹری اشوک کمار اسٹیج پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ محکمہ تعلیم سے منسلک تمام افسران اور اراکین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ تمام اسکولوں کے پرنسپل، دیگر اساتذہ اور ایوارڈ یافتگان ناظرین تھے۔ اسی محفل میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے سابق طالب علم محمد جاوید کو بھی اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد جاوید جامع مسجد اسکول میں ٹی جی ٹی سوشل سائنس کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان ہوتے ہی محمد جاوید نے اپنے اسکول اور اساتذہ کو یاد کر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یوں اس سال ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول سے وابستہ 2 اساتذہ کو اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سے پہلے 2011 میں اسی اسکول کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس موقع پراسکول کے پرنسپل، وائس پرنسپل، منتظمہ کمیٹی سے محمد معین، محمد اقبال، روشن ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری محمد خورشید اور سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کے علاوہ اسکول کے اساتذہ میں سے فرحان بیگ، شارب عظیم اور محمد دانش شریک تھے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ریاست علی ’اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ‘ سے نوازے گئے

واضح رہے کہ ہندوستان میں ہر سال 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر جہاں تمام اسکولوں میں اسے منانے کا طرز مختلف ہے، وہیں محکمہ تعلیم مذکورہ تاریخ کو سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد کرتا ہے۔ اس میں پوری ریاست سے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ انتخاب کا طریقہ کار ایک طے شدہ اور طویل سلسلے پر مبنی ہوتا ہے۔ تقریباً ایک ماہ پہلے تمام اساتذہ سے مختلف زمروں میں آن لائن طرز پر درخواستیں  مطلوب ہوتی ہیں۔ اس کے بعد مختلف مراحل اور سطحوں پر انتخاب کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے۔


بہرحال، ریاستِ دہلی کے بہترین اساتذہ کی فہرست 3 ستمبر کی شام کو جاری کی گئی تھی۔ تقسیمِ انعامات کے اعلان کے بعد ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول، محکمہ تعلیم کا زون-5 اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ زون۔5 کے ڈپٹی ڈائریکڑ چاند بابو نے اسکول کے پرنسپل  اور ریاست علی خان کو مبارک باد دی اور خوشی ظاہر کرتے  ہوئے کہا کہ آپ کے اسکول نے ہمارے زون کا نام روشن کیا ہے۔ اسکول کے منیجر زین العابدین نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ گورنمنٹ اور بڑے پبلک اسکولوں سے کسی طور کم نہیں۔

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ریاست علی ’اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ‘ سے نوازے گئے

سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان خبر سنتے ہی اسکول پہنچے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست علی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ دن یاد آ گئے کہ جب مجھے اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ آج بھی ویسی ہی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہمارے اسکول کے اساتذہ کوہِ نور سے کم نہیں۔ 4 ستمبر کی صبح جب ریاست علی اسکول پہنچے تو تمام اساتذۃ نے ان کا تالیوں سے استقبال کیا۔ پرنسپل ریاض الحسن خان نے انہیں گلے لگایا اور اسمبلی میں ان کو توصیفی کلمات سے نوازا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین کے طلبا گزشتہ 8 سالوں سے کھیل کود کے ہر زمرے میں شرکت کر رہے ہیں اور ہر سطح پر میڈل اور انعامات کے انبار لگا رہے ہیں۔ اسکول کے طلبا قومی اور بین الاقومی سطح پر جرمنی، پاکستان اور جمائیکا جیسے ممالک میں کھیلوں میں نمایاں کارکردگی انجام دے کر انعامات، وظائف اور ستائش حاصل کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔