دہلی میں عظیم شجر کاری مہم میں ڈاکٹر ذاکرحسین اسکول، جعفر آباد پیش پیش

پیڑ ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور آلودگی پر قابو پانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں: پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں آج میگا پلانٹیشن ڈرا ئیو کے موقعے پرشجر کا ری کا اہتمام کیاگیا۔ واضح رہے کہ یہ میگا پلانٹیشن ڈرائیو دہلی سرکار کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔جس میں شہر کے تمام اسکولوں کے اساتذہ، طلبا، اور ان کے والدین نے خوب جوش و خروش سے حصہ لیا۔

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کی جانب سے اندرون اسکول کے ساتھ ساتھ ، جعفر آباد روڈ ڈیوائڈر اور شاستری پارک فٹ بال میدان میں تقریباً350 بچوں نےاپنے کلاس ٹیچر اور سبجکٹ ٹیچر کے ساتھ مل کر 150 پودے لگائے گئے۔ ہر جماعت کو کم از کم ایک کے ساتھ ایک پودا لگانا تھا یعنی ایک پودا استاد کا اور ایک بچوں کا۔

مہم کے آغاز سے پہلے اسکول میں اسمبلی کے وقت تمام بچوں کی تفصیل سے شجر کاری کی اہمیت اور ضرورت کی طرف توجہ دلائی گئی، جس کے بعد طلبا میں پودے لگانے کا ذوق و شوق دیکھا گیااور طلبا نے پودے لگانے میں دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا۔

شجر کاری میں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کے علاوہ ، اسکول کی منتظمہ کمیٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ جن میں اسکول کے صدر احمد حسن، منیجر زین العابدین پیش پیش تھے۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کا نہایت مناسب اور موزوں قدم اٹھایا ہے، کیونکہ پیڑ ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور آلودگی پر قابو پانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس قدم سے دہلی کی آلودگی پر بہت حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔اس طرح کی ہر مہم میں دہلی کے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ہمارا ایڈڈ اسکول بھی آیندہ بھی قدم سے قدم ملا کرشامل رہے گا۔

شجر کاری کا اہتمام کرنے والے اساتذہ میں ایکو کلب کے انچارج ناصر حسن اورکلچرل کلب کے انچارج فرحان بیگ کے ساتھ ریاض الحسن خان، محمد شاہد، افسانہ محبوب،ریاست علی ،منصور علی ،محمد اخلاص اور سیکنڈ شفٹ کے انچارج صغیر احمد کے نام قابل ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */