شاہد صدیقی علیگ کی ’برطانوی بہی خواہوں کے کرتوت‘ پر مبنی کتاب کی رسم اجرا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ڈاکٹر محمد شاہد صدیقی علیگ کی کتاب ’برطانوی بہی خواہوں کے کرتوت: محاذ یوپی 1857ء کے تناظر میں‘ کی رسم اجرا پروفیسر عرفان حبیب نے انجام دی

<div class="paragraphs"><p>شاہد صدیقی علیگ کی کتاب کا اجرا کرتے پروفیسر عرفان حبیب/ تصویر پریس ریلیز</p></div>
i
user

پریس ریلیز

علی گڑھ: شہرہ آفاق مؤرخ ایمریٹس پروفیسر عرفان حبیب نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں معروف مؤرخ، سماجی جہدکار اور کالم نگار ڈاکٹر محمد شاہد صدیقی علیگ کی کتاب ’برطانوی بہی خواہوں کے کرتوت: محاذ یوپی 1857ء کے تناظر میں‘ کی رسم اجرا انجام دی۔ یہ کتاب پہلی ملک گیر تحریک آزادی 1857ء کے صوبہ اتر پردیش میں ہونے والے واقعات کے گوشوں کو نہایت وضاحت کے ساتھ بیان کرتی ہے، جنہیں عموماً نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

کتاب میں صوبہ اترپردیش کے 32 اہم مقامات جیسے میرٹھ، مظفر نگر، سہارنپور، بلندشہر، علی گڑھ، آگرہ، ایٹہ، فرخ آباد، بریلی، شاہجہان پور، مرادآباد، بجنور، الٰہ آباد، کانپور، بنارس، مرزا پور، جونپور، غازی پور، گورکھپور، اعظم گڑھ، لکھنؤ، سیتا پور، سلطان پور، گونڈہ اور بہرائچ کا مفصل یا مختصر تذکرہ شامل ہے۔ کتاب میں نہ صرف مجاہدین کے نمایاں کار ہائے کا ذکر ہے بلکہ بہی خواہان برطانیہ کی وفاداریوں کے عوض دی جانے والی جاگیریں، عطیات، خطابات اور عہدوں کا بھی مفصل بیان موجود ہے۔


کتاب کا پیش لفظ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر قومی محفوظات لائبریری، نئی دہلی، سید فرید احمد نے لکھا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق پروفیسر اور ہندوستانی مؤرخوں میں ممتاز حیثیت رکھنے والی شیریں موسوی اور حیدرآباد یونیورسٹی کے سابق وزٹنگ پروفیسر سجاد شاہد نے بصیرت آمیز آراء پیش کیں، جو کتاب کی معنویت میں اضافہ کرتی ہیں اور تاریخ کے شائقین کے لیے ایک قیمتی اضافہ ہیں۔

رسم اجرا میں ڈاکٹر سید شمس الحسن، سید جعفر حسنین، منور خاں، سید اقتدار حسین، ڈاکٹر محمد نعیم صدیقی امروہوی، ڈاکٹر محمد خالد ظہیر، ڈاکٹر کنور محمد عارف خان، ڈاکٹر سید ابیرا لدین، محمد احتشام، ڈاکٹر محمد اقبال احمد، قمر عالم، محمد ندیم، نصرت حسین، ڈاکٹر آرزو، محمد ارشاد خان، مسعود حسن اور بابر سمیت دیگر معتبر شخصیات موجود تھیں۔ تقریب میں کتاب کی تحقیق اور تاریخی اہمیت پر مفصل گفتگو کی گئی اور حاضرین نے اسے تاریخ کے شائقین کے لیے ایک قیمتی حوالہ قرار دیا۔


<div class="paragraphs"><p>کتاب سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کے حوالہ کرتے ہوئے&nbsp;شاہد صدیقی علیگ / تصویر پریس ریلیز</p></div>

کتاب سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کے حوالہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی علیگ / تصویر پریس ریلیز

ڈاکٹر محمد شاہد صدیقی علیگ نے بعد ازاں اپنی کتاب کو ڈاکٹر حنیف احمد خان، ڈاکٹر سید شمس الحسن اور سید جعفر حسنین کے ساتھ سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کے حوالے کیا، جنہوں نے مصنف کو اس دستاویزی کتاب پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔