’ثقافتی پروگرام بچوں کی اندرونی صلاحیت کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ‘

ماڈرن پبلک اسکول کی21 ویں سالانہ تقریب کا انعقاد ڈاکٹر ہاشمی و جمشید کمال کا خطاب

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
user

پریس ریلیز

سالار غازی

امروہہ : معیاری بنیادی عصری تعلیمی درس گاہ ماڈرن پبلک اسکول امروہہ کی 21 ویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیلسہ روڈ واقعے رونق واٹکا میں زیر صدارت بانی ادارہ پرنسپل امام المدارس انٹر کالج امروہہ ڈاکٹر جمشید کمال کے ہوا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر امروہہ کی معروف سرکردہ سماجی شخصیت اور فروغ تعلیم با لخصوص تعلیم نسواں کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کرنے والی سماج و تعلیمی تنظیم ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کے چیرمین ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے شرکت کی اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ادارہ میں زیر تعلیم جملہ شعبہ جات کے مختلف طلبہ و طالبات نے منفرد اور خوبصورت ثقافتی، تہذیبی، ادبی پروگرام پیش کر حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی اس موقع پر درجہ اول میں پڑھنے والی طالبہ فاطمہ زہرا نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا اسکے علاوہ دیگر طلبہ و طالبات نے گیت، غزل ،ڈرامہ موسیقی، رقص ،قوالی ،لوک گیت ،شاعری و حالات حاضرہ پر تقرری پروگرام بھی پیش کئے ۔ تقریب کے افتتاحی خطاب کے دوران پرنسپل ادارہ محمد عاصم علی نے گزشتہ21 سالوں سے جاری ماڈرن پبلک اسکول کی تعلیمی خدمات کو حاضرین سے روشناس کرانے کے علاوہ مستقبل قریب میں منتظمہ حضرات اور ادارہ کے اغراض و مقاصد سے بھی حاضرین کو روشناس کرایا ۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
ماڈرن پبلک اسکول امروہہ کی 21 ویں سالانہ تقریب میں قوالی پیش کرتیں طلبہ و طالبات

اس کے بانی ادارہ پرنسپل امام المدارس انٹر کالج ڈاکٹر جمشید کمال نے اپنے خطاب کے دوران تقریبات پیش کرنے والے جملہ طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے خوب من لگاکر تعلیم حاصل کرنے اور مستقبل میں اپنے والدین و اساتذہ اور ادارہ کا نام روشن کرنے کی دعا سے بھی نوازا ڈاکٹر جمشید کمال نے کہا کہ ادارہ کو قائم کرنے کا مقصد سماج کو تعلیم کے لئے بیدار کرنا تھا اور ہماری یہ کوشش گزشتہ 21سالوں سے متواتر جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہےگی ۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ میں تعلیم کے علاوہ بچوں کو اخلاقیات سے ہمکنار رکھنا ترجیحات میں شامل ہے اور رہے گا بانی ادارہ ڈاکٹر جمشید کمال نے مہمان خصوصی چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کی تعلیمی خدمات کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر ہاشمی نے فروغ علم کا بیڑا اٹھایا ہے وہ ماڈرن پبلک اسکول کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
ماڈرن پبلک اسکول امروہہ کی 21 ویں سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سراج ہاشمی کو یادگار پیش کرتے ڈاکٹر جمشید کمال، محمد عاصم علی، صبیحہ اکبر، شاندار مجتبیٰ و دیگر منتظمین۔

مہمان خصوصی چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ معاشرہ کی اصلاح کا دار و مدار خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے پر منحصر ہے ایک مرد کے تعلیم حاصل کرنے سے ایک فرد تعلیم یافتہ ہوتا ہے لیکن ایک خاتون کے تعلیم حاصل کرنے سے پورا کنبہ و سماج تعلیم یافتہ ہوتا ہے لہذا ہمیں تعلیم نسواں کے تئیں بیداری کی ضرورت پر سنجیدگی سے غور کرنا ہے ۔

معصوم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جب ہمارے بچوں کی نقل حرکتیں ملک قوم کا مستقبل کی عکاسی کرتی ہیں لہٰذا تعلیم کے ساتھ بچوں کی معیاری تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کواہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ہاشمی نے اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران پروگرام پیش کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا مقابلےہمارے اور بچوں کے پوشیدہ فنون کو دنیا سے متعارف کرانے کا ذریعہ ہیں لہٰذا ہمیں اپنے بچوں کو تمام تر مقابلوں کے لئے تیار کرنا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، مقابلہ جاتی تعلیمی نظام قائم کیا جائے اور معصوموں کی مثبت ذہن سازی کی فکر کی جائے ۔

ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کو یاد گار پیش کر مہمان خصوصی کا استقبال کیا گیا ۔منیجر ادارہ صبیحہ اکبر نےمہمان خصوصی و تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا تقریب کی نظامت کے فرائض وائس پرنسپل شاندار مجتبیٰ و فاطمہ کمال نے بحسن خوبی انجام دیے اس موقع پر ادارہ کا جملہ اسٹاف موجود رہا ۔

فوٹو -- IMG_20180216_170008 ایم پی ایس امروہہ کی 21ویں سالانہ تقریب میں قوالی پیش کرتے طلبہ و طالبات

IMG-20180216-WA0010 نعت پیش کرتی درجہ اول کی طلبا فاطمہ زہرہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔